سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 7 ٹیلی ویژن کی ویب سائٹ نے اس حوالے سے ایک خبر میں لکھا کہ اس 17 سالہ نوجوان پر ایک نوجوان صہیونی پر برف کا گولہ پھینکنے کا الزام ہے۔
عبرانی زبان کے نیٹ ورک نے قدس پراسیکیوٹر آفس کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان فلسطینی کے خلاف فرد جرم تیار کی گئی ہے اور اس پر ایک صہیونی پر برف کا گولہ پھینکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
نوجوان فلسطینی پر صہیونی گاڑی کا دروازہ کھول کر اندر کچھ برف پھینکنے کا بھی الزام ہے۔
مزید نسل پرستانہ حقیقت یہ ہے کہ صیہونی حکومت کے پراسیکیوٹر آفس نے بھی نوجوان فلسطینی کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ ملزم کو مقدمے کی سماعت تک قید رکھا جائے۔