?️
سچ خبریں: ہندوستان کے وزیر اعظم نے ایران کے صدر اور ان کے ساتھ موجود عہدیداروں کے انتقال پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ایران کے عوام کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اس دکھ کی گھڑی میں ایران کے ساتھ ہے۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہندوستان ایران کے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی شہادت پر متعدد ممالک کے حکام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری
اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی المناک موت سے مجھے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ ہندوستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مودی نے مزید کہا کہ میں ان کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، ہندوستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔
ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے ایکس سوشل چینل پر فارسی میں ایک پیغام میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ مجھے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں موت کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا، مجھے ان کے ساتھ ہماری متعدد ملاقاتیں یاد ہیں، آخری بار جنوری 2024 میں ہماری ملاقات ہوئی، ہم نے ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں،ہم اس افسوسناک واقعے میں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔


مشہور خبریں۔
روسی ہیکرز کا امریکی ٹیکس ادارے کی ویب سائٹ پر حملہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی ہیکر نئے خفیہ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ٹیکس
جولائی
خراب کریڈٹ ریٹنگ کے سبب غیر ملکی فنانسنگ میں کمی
?️ 18 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی مارکیٹوں کی صورتحال اور خراب کریڈٹ
نومبر
زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز میں تبدیل کرنے کا سلسلہ تشویشناک ہے۔ احسن اقبال
?️ 16 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ
جولائی
ایران سعودی عرب معاہدہ اور یمن کے بارے میں امریکہ کا غلط اندازہ
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ یمن بحران کو غلط انداز میں پیش کرکےاس جنگ میں
مارچ
تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرح 2.5 نہیں 1 فیصد ہے، وزیراعظم کی وضاحت
?️ 19 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے 6
جون
کیا اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے قوانین کی پابندی کر رہی ہے؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کو مزاحمت کے ساتھ جنگ بندی کی ضرورت
جنوری
پاکستان اب بھی بھارت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے:معید یوسف
?️ 28 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سے بھارت کو
اکتوبر
صیہونی حکومت کی آخری سانسیں
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے صیہونی حکومت کو
جون