ایرانی انتخاباتی مناظروں پر المیادین چینل کا خصوصی پروگرام

المیادین

?️

سچ خبریں:لبنان کے المیادین نیوز چینل نے ایران کےدوسرے انتخاباتی مناظروں کے کچھ حصوں کی کوریج کرتے ہوئے ان مناظروں کی تاریخ کا جائزہ لیا۔

المیادین نیوز چینل نےایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کی خصوصی کوریج کو جاری رکھتے ہوئے محمد مہدی شریعت مدار کی میزبانی کی جو ایک سیاسی تجزیہ کار اور مغربی ایشین سیاسی امور کے سینئر ماہر ہیں،منگل کے روز چینل کاخصوصی پروگرام میں جو دوسرے مناظروں کے ساتھ نشر ہوا ، انھوں نے صدارتی انتخابات کے مناظروں کی تاریخ کا جائزہ لیا بتایا کہ پہلی بار مناظرے 1997 کے انتخابات میں ہوئے جن میں سب سے نمایاں شخصیات علی اکبر ناطق نوری اور محمد خاتمی تھے

المیادین نے اطلاع دی کہ 2001 کے انتخابات میں امیدواروں کی کثیر تعداد کی وجہ سے کوئی مناظرہ نہیں ہوئی ہوا 2005 میں انتخابات دو مراحل میں ہوئے اور دونوں نمائندوں کے مابین دوسرے مرحلے میں ثقافتی معاملات اور معاشی مسائل پرمناظرہ ہوا تھا، رپورٹ کے مطابق 2009 کے انتخابات 85 فیصد ٹرن آؤٹ کے ساتھ ہوئے تھے اور تجزیہ کاروں نے اس سال کے انتخاباتی مناظروں کو اتنی تعداد میں ووٹ پڑنے کی وجہ قرار دیا تھا۔

اس کے بعد2013اور2017کے انتخابات میں مناظرے ہوئے نیز اس سال بھی ہورہے ہیں ،المیادین کے میزبان نے شریعت مدار سے پوچھا کہ 1997 میں پہلا مناظرہ ناطق نوری اور محمد خاتمی کے مابین ہو اور کہا گیا تھا کہ اس کی وجہ سے انتخاباتی نتائج حیرت زدہ رہےلیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ کہنا درست ہے کہ ان مناظروں میں اصلاح پسندوں نے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے؟ شریعت مدار نے کہا کہ دو دھاروں کا خروج اسی سال سے تھا اور اس سے پہلے شیخ ہاشمی رفسنجانی کی حکومت تھی اس سال سے منتخب ہونے والے تمام صدور کسی دھڑے کے ساتھ نہیں تھے ،شریعت مدار نے مزید کہاکہ اس لحاظ سے کہ صدور کسی سیاسی دھڑے سے نہیں تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب وزارت داخلہ انتخابات کرواتی ہے تو حکمران اور برسر اقتدار حکومت اپنی رائے مسلط نہیں کرسکتی ہے کہ اس کا منظور نظر امیدوار کو لازمی طور پر کامیابی حاصل ہو، اس کے برعکس ، اس تاریخ کے بعد سے تمام صدور نے اس حکومت کے خلاف سیاسی لکیر پر حکمرانی کی ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں یورپی یونین کے نمائندے کا بیان

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یوروپی یونین کے آئرش نمائندے مِک والیس نے بدھ کے روز

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی ایک روزہ راہدری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک

24 ویں ’یومِ تکبیر‘ پر وزیر اعظم کا پیغام

?️ 28 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کامیاب جوہری تجربے کو 24

اگر یوکرین کو میزائل فراہم کیے گئے تو ہم حملے تیز کر دیں گے: پیوٹن

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا

بیرونی مداخلت یا اندرونی ناکامی؛ تیونس کے سیاسی بحران کی وجوہات کیا ہیں؟

?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:تیونس میں سیاسی بحران کے طول و عرض کیا ہیں اور

ایران کے خلاف مہم جوئی پرا مریکی لاگت

?️ 3 جون 2026سچ خبریں:نئی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ امریکی عسکری اور آپریشنل

روس کا بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کسی بھی ممکنہ حملے کے بارے میں سخت انتباہ

?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: روس کے سینئر سفارت کار نے واضح کیا ہے کہ امریکہ

ن لیگی وفد کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے قیادت سے ملاقاتیں، الیکشن اتحاد پر اہم پیشرفت

?️ 30 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے