?️
ایران کے معاملے امریکہ اور مغرب کی بہانہ تراشیاں کسی نتیجے تک نہیں پہنچے گی:سابق پاکستانی سفیر
پاکستان کی سابق سفیر برائے چین اور یورپی یونین نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف امریکہ اور مغرب کی سیاسی چالیں اور دباؤ ناکام ثابت ہوں گے اور کسی نتیجے تک نہیں پہنچیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنی اقتصادی ترقی اور پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال کا مکمل حق حاصل ہے، لیکن یورپی ممالک امریکی دباؤ میں اپنی آزادی کھو چکے ہیں۔
انہوں نے یاد دلایا کہ 2015 کا ایٹمی معاہدہ اس بنیاد پر تھا کہ ایران تعاون کرے اور اس کے بدلے میں عالمی پابندیاں معطل رہیں، تاہم امریکہ یکطرفہ طور پر معاہدے سے نکل گیا جبکہ عالمی ایٹمی ایجنسی بارہا تصدیق کر چکی ہے کہ ایران نے کوئی فوجی مقصد نہیں اپنایا۔
نغمانہ ہاشمی نے زور دیا کہ ایران جیسے مہذب ملک کو دباؤ یا دھمکیوں سے جھکایا نہیں جا سکتا، اس لیے واحد راستہ سفارتکاری ہے۔ ان کے مطابق، امریکہ اپنے مفادات خصوصاً اسرائیل کے تحفظ کے لیے ایران کو دشمن بنا کر پیش کر رہا ہے، کیونکہ ایک مضبوط اور خوشحال ایران خطے سمیت پاکستان کے بھی مفاد میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتیں ایران کے مسئلے پر بہانہ تراشی جاری رکھیں گی لیکن ان کا رویہ بے نتیجہ رہے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یورپ کی پالیسی امریکہ کے ساتھ تضادات کا شکار ہے، چاہے وہ یوکرین اور غزہ کی جنگ ہو یا ایران، چین اور روس سے متعلق موقف۔
پاکستانی سابق سفیر نے تجویز دی کہ جب براہِ راست مذاکرات ممکن نہ ہوں، تو دیگر مؤثر ممالک کے ذریعے پس پردہ سفارتکاری اور ثالثی کے راستے اپنائے جائیں تاکہ مسئلے کا منصفانہ حل نکالا جا سکے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سلامتی کونسل میں روس اور چین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد جس کا مقصد ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بحالی کو روکنا تھا امریکہ اور یورپی مخالفت کے باعث منظور نہ ہو سکی۔ نتیجتاً 2015 کے بعد اٹھائی گئی پابندیوں کے دوبارہ لاگو ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، حالانکہ ایران مسلسل اپنی ذمہ داریوں پر کاربند رہنے کا اعلان کر چکا ہے اور موجودہ بحران کی وجہ امریکہ کا یکطرفہ انخلا اور یورپ کی بدعہدی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی حمایت سے سعودی عرب کا سب سے بڑا وائر ٹیپنگ آپریشن
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ریاض نے تل
فروری
کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کا جرگہ؛ وزیراعظم اور عسکری قیادت کا عمائدین کو اہم امور پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ
?️ 31 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعظم اور عسکری قیادت نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت
مئی
اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات
?️ 21 جولائی 2025اسرائیلی معیشت پر ۱۲ روزہ جنگ کے تباہ کن اثرات ایران کی
جولائی
پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے جوہری توانائی پیدا کی
?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے
ستمبر
انگلینڈ میں شاہی اخراجات میں اضافہ
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہت پر اخراجات میں لگاتار دوسرے سال اضافہ ہوا ہے۔
جولائی
غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل اور حماس کے
اکتوبر
اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے:وفاقی وزیر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:پاکستان کے امور مذہبی کے وزیر سردار محمد یوسف نے
جولائی
طالبان حکومت کی اہم ترین شخصیات
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کی جانب سے نئی حکومت بنانے کی کوشش نے اس
ستمبر