سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا کہ یوکرین نے ایران کی جانب سے یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے ثبوت فراہم کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نیبنزیا نے ایک بار پھر یوکرین کی جنگ میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے دعووں کی تردید کی ہے۔
نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے آغاز سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہم یوکرین میں ایرانی ڈرون کے استعمال کے دعوے سن رہے ہیں ،ہم اسے بنیادی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
مزید:ایرانی ڈرونز کب روس پہنچے، ہمیں نہیں معلوم:پینٹاگون
انہوں نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دعووں کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ دعوے بغیر کسی ثبوت کے کیے گئے ہیں۔
روسی سفارتکار نے کہا کہ یہ بے بنیاد دعوے ہیں اور بین الاقوامی برادری کو جان بوجھ کر گمراہ کرنے کی واضح کوششیں ہیں، واسیلی نیبنزیا نے کہا کہ ہمارے ساتھیوں کی طرف سے جو دلائل پیش کیے گئے ہیں وہ کسی لائق نہیں ہیں اور ان کی کوئی قانونی اور تکنیکی بنیاد نہیں ہے۔
یہ بھی:ایران یورپ میں جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کے لیے تیار: باقری
روسی عہدیدار نے زور دے کر کہا کہ یہ مفروضے کچھ غیر مصدقہ معلومات اور مبہم تشخیص پر مبنی ہیں، وہ ناقابل شناخت ڈرون کے ملبے کی مسخ شدہ تصاویر فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ خود بھی اس ثبوت پریقین نہیں رکھتے جو وہ پیش کر رہے ہیں، اس معاملے کا واضح حقائق سے کوئی تعلق نہیں بلکہ سیاسی معاملہ ہے۔
مشہور خبریں۔
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
مارچ
غزہ کے بچوں میں غذائی قلت کے چونکا دینے والے اعدادوشمار
مارچ
میں جیت جاؤں گا تو تارکین وطن کے ساتھ کیا کرؤں گا؟ ٹرمپ کا اعلان
ستمبر
کے ایم سی کا 8 ماہ بعد ہی میونسپل چارجز میں 100 فیصد تک اضافے پر غور
اپریل
بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا
اپریل
سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 44.6 فیصد تک پہنچ گئی
اپریل
پاکستان، غزہ کے معاملے پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث کا خواہاں
اکتوبر
40 سال کی اسیری کے بعد معمر ترین فلسطینی قیدی کی رہائی
جنوری