ایران کے خلاف جنگ بھڑکی تو خلیج فارس میں تیل کی ترسیل خطرے میں پڑ جائے گی:حزب اللہ

حزب اللہ

?️

ایران کے خلاف جنگ بھڑکی تو خلیج فارس میں تیل کی ترسیل خطرے میں پڑ جائے گی: حزب اللہ

حزب اللہ لبنان کے سیاسی کونسل کے رکن محمود قماطی نے ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی مہم جوئی کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران کے خلاف جنگ مسلط کی گئی تو خلیج فارس میں تیل کی برآمدات اور عالمی تجارت کو شدید نقصان پہنچے گا۔

محمود قماطی نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا خطہ ایران کی جانب دیکھ رہا ہے اور یہ جاننے کا منتظر ہے کہ ایران کیا فیصلہ کرتا ہے، کیونکہ مزاحمتی محاذ کا مستقبل بڑی حد تک ایران میں ہونے والے فیصلوں سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے مذاکرات کے عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدمی دکھائی، مذاکرات کے مقام اور ایجنڈے کا خود تعین کیا اور بات چیت کو صرف جوہری معاملے تک محدود رکھا، جس کے نتیجے میں صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

حزب اللہ رہنما نے کہا کہ ایران نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایک خودمختار اور طاقتور ملک ہے جو کسی دباؤ کو قبول نہیں کرتا اور اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

محمود قماطی نے خبردار کیا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھیڑی گئی تو اس کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عالمی تجارت متاثر ہوگی اور خلیج فارس میں تیل کی ترسیل و برآمدات میں شدید خلل پیدا ہوگا، جس کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا پڑیں گے۔

مشہور خبریں۔

قطر سے ہونے والے معاہدے میں ملک کو ہر سال 30 کروڑ ڈالر کا فائدہ ہوگا:عمران خان

?️ 26 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں گرین بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی

اسرائیلی ہیلی کاپٹرز کی بیت جن پر پرواز، مرنے والوں کی تعداد 13 

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: شامی خبررساں ادارے الاخباریہ کے مطابق، صہیونی ریاست اسرائیل کے فوجی

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں اب سیاسی لوگ ہیں جو اچھی بات ہے. ندیم افضل چن

?️ 17 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم

میرے بیٹے نے گھر کے مالکوں کی خاطر ہتھیار ڈالے:فلسطینی قیدی کے والد

?️ 19 ستمبر 2021سچ خبریں:جلبوع جیل سے فرار ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں سے ایک

پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بارے میں کیا کہا؟

?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان کی پیپلز پارٹی کے بانی اور فوجی حکمرانی کے

عمان ایئر لائنز کے نقشوں سے اسرائیل کا جعلی نام حذف 

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عمان

یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے غیر معمولی بین الاقوامی اتفاق رائے

?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:یمن میں امریکی مندوب نے دعوی کیا کہ یمن میں جنگ

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں پی ٹی آئی کا فیصلہ

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے