ایران پر حملے کی کامیابی کا فیصلہ کرنا بہت جلد ہے: بلنکن

بلنکن

?️

سچ خبریں:  امریکی سیکرٹری خارجہ انتھونی بلینکن نے سی این این کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی اس سابقہ تجزیے کو دہرایا جس میں انہوں نے ایران پر امریکی حملے کو غلط قرار دیا تھا۔
انہوں نے ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی کامیابی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ امید کرتے ہیں کہ حملہ کامیاب رہا ہو گا، لیکن ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہے۔
سابق امریکی عہدیدار نے باراک اوباما کے دور میں معاہدہ برجام پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے نے ایران کے جوہری پروگرام کو ایک محدود فریم ورک میں رکھا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ایران کافی طویل عرصے تک ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے ضروری مواد تیار کرنے کی صلاحیت حاصل نہ کر سکے۔
بلینکن نے ایران کے جوہری اقدامات کی تصدیق کی صلاحیت کو برجام معاہدے کا ایک فائدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے معاہدہ توڑنے اور جوہری ہتھیار بنانے کے لیے ضروری مواد تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہوتا تو ہمیں اس کا پتہ چل جاتا اور ہم رد عمل ظاہر کر سکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ برجام معاہدے نے ہمیں کم از کم ایک دہائی، اور ممکنہ طور پر 15 سے 20 سال کا وقت خریدا۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، اس کے بعض شق بتدریج ختم ہو گئے، لیکن انہیں توسیع دینے کا امکان موجود تھا۔
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے ایران کی جوہری صلاحیت ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھی یہی خیال یا موقع تھا۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرعزم تھے۔
بلینکن نے ایران کے ساتھ معاہدہ یا اس کے جوہری تنصیبات پر حملے کے درمیان انتخاب کو برے اور بدتر کے درمیان انتخاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اصل سوال یہ تھا کہ بہترین راستہ کون سا ہے؟ ایران کے جوہری تنصیات پر بمباری کے سلسلے میں ہمارا مسئلہ یہ تھا کہ اگرچہ یہ اقدام اسے ایک یا دو سال پیچھے ڈال سکتا تھا، لیکن اگر ایران اپنے پروگرام کو زمین کی گہرائی میں اور ناقابل رسائی مقامات پر دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کرتا، تو کچھ سال بعد ہمیں اس سے بھی بدتر مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپلومیٹک معاہدہ ہمیں 10، 15 یا 20 سال کا وقت خریدتا اور اس امکان کو برقرار رکھتا کہ اگر ضرورت پڑی تو مستقبل میں طاقت کا استعمال کیا جائے۔ اس لیے ہم ابھی یہ بات حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کامیاب تھا یا نہیں؛ کیونکہ ہم نہیں جانتے کہ ایران کیا فیصلہ کرے گا۔
اس امریکی دیپلومیٹ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایرانی اس نتیجے پر پہنچیں گے کہ انہیں جوہری پروگرام جاری نہیں رکھنا چاہیے، لیکن مجھے فکر ہے کہ وہ ایسا نہیں کریں گے اور بالآخر پروگرام کو زیادہ خطرناک شکل میں دوبارہ تعمیر کریں گے۔

مشہور خبریں۔

سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان پر پاکستان کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے سلامتی

ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی جرائم کے بارے میں اہم رپورٹ پیش کردی

?️ 28 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) ہیومن رائٹس واچ نے عرب ممالک کے خلاف اسرائیلی

حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو تنقید کا سامنا

?️ 25 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حمل کے ساتھ فوٹوشوٹ کروانے پر ثروت گیلانی کو

نیتن یاہو جیت گئے، لیکن اسرائیل کے خلاف: عبرانی میڈیا

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: میں بیس کی دہائی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی توشہ خانہ میں نااہلی کےخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

?️ 15 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

سعودی اتحاد کے اقتصادی اور تیل مراکز ہمارے نشانے پر ہیں:یمنی فوج

?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:صنعا میں ایک فوجی عہدہ دار نے کہا ہے کہ آئل

ہندوستان کی جانب افغانستان میں پیش رفت پر وسطی ایشیائی مذاکرات کی میزبانی

?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: ہندوستانی نائب خارجہ ایس جشینکر نے کہا ہفتے سے ہم پانچ

غزہ میں جنگ بندی پر امریکہ کا ردعمل

?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے