?️
ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات مثبت نتیجے پر پہنچیں گے :اقوام متحدہ
اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر پہنچیں گے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سفارتی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں اور مختلف مقامات پر اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کی توجہ خطے میں تناؤ کم کرنے پر مرکوز ہے اور توقع ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان بات چیت اسی سمت میں پیش رفت کرے گی۔
یہ بیان اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورۂ واشنگٹن سے قبل سامنے آیا ہے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھی دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔
امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ نیتن یاہو ایران-امریکہ مذاکرات سے پریشان ہیں، بلکہ وہ ایک اچھے معاہدے کے خواہاں ہیں۔
ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور 6 فروری 2026 کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کی ثالثی میں منعقد ہوا۔ اس دور میں دونوں ممالک نے اپنے مؤقف اور تجاویز ایک دوسرے تک پہنچائیں۔ فریقین نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی بات چیت جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سعودی بادشاہ نے ایران اور محور مقاومت کے خلاف دعوے دہرائے
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی حکومت کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات
دسمبر
اتنی عجلت میں تو آرمی ایکٹ میں ترمیم نہیں ہوئی جتنی جلد بازی میں اسلام آباد بلدیاتی قانون میں ترمیم کر دی گئی
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے
دسمبر
پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے منظور
?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی سے
اگست
انسداد دہشت گردی کے حوالے سے چین کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہو گئیں
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم تلے انسداد دہشت
اکتوبر
امام بارگاہ حملے کے خودکش بمبارکی ٹریول ہسٹری افغانستان کی ہے۔ طلال چودھری
?️ 6 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا
فروری
سیلاب کے باعث پاکستان کو 10 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 30 اگست 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی حکومت نے ہفتوں کی طوفانی بارشوں اور اس کے
اگست
ملک بھر میں کورونا سے مزید 75 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی وجہ سے اموات کا
مئی
شکر ہے اروشی روٹیلا کے ساتھ بولی وڈ فلم نہیں کی، فرحان سعید
?️ 15 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا
نومبر