ایران امریکہ مذاکرات پر السوڈانی کا نیا موقف

ایران

?️

سچ خبریں:عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے آج اتوار کو بغداد میں بیلجیم کے سفیر سرژ ڈیکشن سے ملاقات کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے موجودہ چیلنجز کے تناظر میں علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال کا جائزہ لیا۔ عراق کے وزیراعظم نے اس موقع پر واضح کیا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے درمیان مکالمے اور مذاکرات کے اصول پر انحصار کرنے کا خواہاں ہے۔
خطے میں عراق کے استحکام بخش کردار کا ذکر کرتے ہوئے السودانی نے کہا کہ عراق بین الاقوامی برادری کی جانب سے امن و استحکام کے تسلسل کی ضمانت کے لیے بڑی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔
مذاکرات کے ایک اور حصے میں دونوں فریقوں نے داعش کے قیدیوں کی رہائی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے کردار پر زور دیتے ہوئے السودانی نے کہا کہ ان کے ملک نے داعش کے ارکان کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق حراست میں لینے اور ان پر مقدمہ چلانے کی بڑی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے ان قیدیوں سے تعلق رکھنے والے ممالک پر زور دیا کہ وہ دہشت گرد تنظیم داعش کا حصہ رہنے والے اپنے شہریوں کو واپس لے جائیں اور انہیں عدالتی نظام کے حوالے کریں۔
بغداد میں بیلجیم کے سفیر نے اس ملاقات میں عراق کو خطے کا اہم اور بااثر ملک قرار دیا۔ یورپی یونین کے لیے عراق کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے اس ملک میں اپنی موجودگی مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کے لیے بیلجیئم کی کمپنیوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے کیا اپوزیشن کی سازش کو بے نقاب: شبلی فراز

?️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خیریں) اسلام آباد میں سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

امریکی پابندیوں سے معصوم لوگوں کو نقصان پہنچا: چین

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کی سہ پہر

خیبر پختونخوا کابینہ میں 15 وزراء کو شامل کیے جانے کا امکان

?️ 25 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کابینہ میں 15وزراء کو شامل کیے

امریکا کو افغانستان سے فوجی اںخلا معاہدے پر عمل کرنا چاہیے

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)دفترخارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے افغانستان میں پائیدار

سعودی عرب یمنی مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: ہیومن رائٹس واچ

?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سخت پالیسیاں

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی

?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں:       شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے ایک

اسرائیل کی حالت زار: سابق صیہونی وزیر خارجہ کی زبانی

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی سابق وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز

کرپشن کے مقدمے میں گرفتار چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا

?️ 4 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کرپشن کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے