سچ خبریں:آئندہ عرب سربراہی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے الجزائر کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر نے امید ظاہر کی کہ یہ سربراہی اجلاس تنازعات کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ الجزائر اس ملک میں ہونے والے آئندہ عرب سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے کام کر رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سربراہی اجلاس جمود کے ایک دور کے بعد عرب ممالک کے درمیان اتحاد کا آغاز ہو گا۔
انھوں نے مزید لکھا ہے کہ الجزائر کی سفارت کاری نے مختلف عرب، افریقی اور یورپی محاذوں پر فعال طور پر آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے تاکہ سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ کی اپنے علاقائی اور بین الاقوامی کردار کو دوبارہ حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر حاضری کو پورا کیا جا سکے۔
عطوان کا کہنا ہے کہ الجزائر آئندہ مارچ میں ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس کو کامیاب بنانے کی کوشش کرتے ہوئے، عرب ریاستوں کے مشترکہ ایجنڈے کو بحال کرنے کے درپے ہے جس میں مرکزی مسئلہ کے طور پر فلسطین اور شام کے مسائل پر توجہ مرکوز کی جائے گی نیز شام کو عرب میں اس کی کرسی پر دوبارہ بٹھانے کے بارے میں تبالۂ خیال کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
بھارت مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال کے بارے میں عالمی برادری کو گمراہ کر رہا ہے ،حریت کانفرنس
نومبر
یوکرین کی حالت زار؛پورپ نے بھی آدھے راستے میں چھوڑ دیا
دسمبر
کیا بنگلہ دیش دوسرا پاکستان بننے جا رہا ہے یا افغانستان؟
اگست
عمران خان کی 9 مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
مئی
غزہ نے بین الاقوامی نظام کے ساتھ کیا کیا ہے؟ترک وزیر خارجہ
جون
شامی تیل کا چور کون؟ شام کے وزیر پٹرولیم کا اہم انکشاف
مارچ
کیا یوکرین جنگ جیت سکتا ہے؟ امریکی سیاستداں کیا کہتے ہیں؟
جولائی
کوئی بھی معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا:اسپیکر قومی اسمبلی
جون