?️
سچ خبریں:پولینڈ کے صدر نے اعتراف کیا کہ اگر مغرب نے آنے والے ہفتوں میں کیف کو ہتھیار فراہم نہیں کیے تو روس جنگ جیت جائے گا۔
پولینڈ کے صدر اندرزیج ڈوڈا کا کہنا ہے کہ اگر اگلے چند ہفتوں میں مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیار فراہم نہ کیے گئے تو روس شاید جنگ جیت جائے گا،اس سوال کے جواب میں کہ کیا انہیں یقین ہے کہ روسی یوکرین میں جیت سکتے ہیں، ڈوڈا نے کہا کہ ہاں؛ اگر یوکرین کو فوری طور پر مطلوبہ امداد نہیں ملتی ہے تو وہ (روسی) جیت سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیف حکام کے پاس جدید فوجی ڈھانچہ نہیں ہے، لیکن ان کے پاس افراد ہیں، اگر ہم آنے والے ہفتوں میں یوکرین کو فوجی سازوسامان نہیں بھیجتے ہیں تو روسی صدر (ولادیمیر) پیوٹن جیت سکتے ہیں۔ وہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر وہ جنگ جیت جاتے ہیں تو نہیں معلوم کہاں تک جائیں گے ۔
درایں اثنا روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ڈوڈا کے تبصروں کو نظر انداز نہ کرتے ہوئے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ اگر مغربی ہتھیار جلد از جلد یوکرین بھیجے جائیں تو بھی وہ جنگ نہیں جیت سکیں گے۔
زاخارووا نے زور دے کر کہا کہ کیف کی حکومت اور اس کے غیر ملکی حامیوں کے مقدر میں ناکامی ہی ہے، ہتھیار دینے سے بھی آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ حالات مزید خراب ہی ہوں گے، اپنے کیے پر پشیمانی کا اظہار ہی مغرب کو بچانے کا واحد راستہ ہے۔
یاد رہے کہ وال سٹریٹ جرنل نے اس ہفتے کے اوائل میں اپنی ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ نیٹو کے وہ ارکان جنہوں نے جنوری میں یوکرین کو ٹینک بھیجنے کا عہد کیا تھا، اچانک شک میں پڑ گئے گئے اور بظاہر اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے پاس اپنی فوج کو لیس کرنے کے لیے اتنے ٹینک نہیں تھے!
واضح رہے کہ پولینڈ، جو 24 فروری 2022 کو یوکرینی جنگ کے آغاز کے بعد سے ہمیشہ کیف کے حامیوں میں سے ایک رہا ہے، نے دوسری نسل کے14 لیپرڈ ٹینک اور سوویت یونین دور کے ترمیم شدہ60 T-72 ٹینک کیف بھیجنے کا وعدہ کیا۔


مشہور خبریں۔
الجزائر میں فلسطینی گروپوں کی ایک جامع کانفرنس منعقد
?️ 7 دسمبر 2021سچ خبریں: ان خیالات کا اظہار الجزائر کے صدر عبدالماجد تبون نے
دسمبر
سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت
?️ 18 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر
جون
اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل نہیں کرے گا : نیتن یاہو
?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اقوام
جنوری
امریکہ یورپ کو توانائی کے بحران سے نہیں بچا سکتا: فنانشل ٹائمز
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ تیل
ستمبر
وزیر اعظم نے چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم
جولائی
شمالی کوریا کا ایٹمی ملک ہونے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے حال ہی میں منظور کیے گئے ایک قانون
ستمبر
"اقصیٰ طوفان”؛ ایک زلزلہ جس نے خاموشی کی دیواروں کو گرا دیا
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: اگرچہ 15 مہر کے آپریشن کے بعد صیہونی حکومت کے
اکتوبر
عبرانی میڈیا: ایرانی جاسوس اسرائیلی نیوکلیئر سائنسدان کی گاڑی میں گھس گئے
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف کیا
نومبر