اگر حماس ختم نہ ہوئی تو حکومت گرا دیں گے:اسرائیلی وزیرِ داخلہ کی دھمکی

اسرائیلی وزیر داخلہ

?️

 اگر حماس ختم نہ ہوئی تو حکومت گرا دیں گے:سرائیلی وزیرِ داخلہ کی دھمکی
 اسرائیل کے انتہاپسند وزیرِ داخلہ اور دائیں بازو کی جماعت اوتسما یہودیت کے سربراہ ایتامار بن گویر نے حماس کے ساتھ طے پانے والے آتش‌بس اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کی جماعت اسرائیلی کابینہ کو تحلیل کر دے گی۔
صہیونی چینل i24 کے مطابق، بن گویر نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے قبل اپنے بیان میں کہا ہم اپنے مغویوں (اسرائیلی قیدیوں) کی واپسی پر خوش ہیں، مگر قاتلوں کو رہا کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ حماس کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہم حکومت ختم کر دیں گے۔
انتہاپسند وزیر نے کہا کہ اگرچہ اسرائیلی عوام اپنے اسیر شہریوں کی واپسی پر خوشی منا رہے ہیں، لیکن اس معاہدے کی قیمت بہت بھاری ہے۔
بن گویر، جو اپنے نسل پرست اور شدت پسند نظریات کے لیے مشہور ہیں، نے فلسطینی قیدیوں کو  جو اپنی سرزمین کے دفاع میں لڑے قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ “تقریباً 250 خطرناک قیدیوں کی رہائی، جو ممکن ہے دوبارہ مزاحمتی سرگرمیوں میں شامل ہو جائیں، اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا میں اور میری پارٹی کے وزرا ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کر سکتے جس کے نتیجے میں دہشت گرد (یعنی حماس کے مجاہدین) آزاد ہوں۔ جنگ کا مقصد حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا تھا، نہ کہ اسے دوبارہ موقع دینا۔
بن گویر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو اپنی ملاقات میں واضح کر دیا ہے کہ وہ “کسی ایسی حکومت کا حصہ نہیں رہیں گے جو حماس کو برقرار رہنے دے۔ یہ ہمارا سرخ لکیر (Red Line) ہے۔
انہوں نے مزید دھمکی دی اگر حماس واقعی ختم نہ کی گئی، یا محض دکھاوے کے طور پر کہا گیا کہ وہ ختم ہو گئی ہے، تو میری جماعت اوتسما یہودیت حکومت گرا دے گی۔
یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حماس نے 9 اکتوبر 2025 کو باضابطہ طور پر غزہ میں جنگ کے اختتام اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اعلان کیا۔
یہ معاہدہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پایا، جن میں امریکی ایلچی اسٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر (سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد) نے بھی شرکت کی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، بن گویر کا سخت موقف نہ صرف نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کو دباؤ میں ڈال رہا ہے بلکہ اسرائیلی سیاست میں دائیں بازو کی شدت پسند قوتوں کے بڑھتے ہوئے اثر کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عمران خان کی خیریت سے متعلق خدشات پر وفاق سے فوری جواب کا مطالبہ

?️ 13 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف

سوڈان میں بغاوت کا امکان، بندوق برداروں کےہاتھوں وزیر اعظم اور کابینہ کے وزراء کی گرفتاری

?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:سوڈان میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نےاس ملک کے وزیر اعظم

شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ

?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام

سندھ ہائیکورٹ میں پیکا کےخلاف درخواست پر وفاقی وزارت اطلاعات اور دیگر فریقین کو نوٹس

?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے صحافتی تنظیموں کی پریونشن آف الیکٹرانک

عالمی ادارہ صحت کی وارننگ: ایبولا کی وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 220 تک پہنچ گئی

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ افریقہ میں

جدید اے آئی ماڈلز کا خطرناک رویہ: جھوٹ، بلیک میلنگ اور دھمکیوں پر اُتر آئے

?️ 29 جون 2025سچ خبریں: دنیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈلز اب صرف انسانوں

امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️ 28 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کی موجودگی کے

سعودی جنگجوؤں کی مأرب اور تعز کے صوبوں پر بمباری

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جنگجوؤں کے حملوں کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے