?️
سچ خبریں: انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع کو لکھے گئے خط میں غزہ کی پٹی کے شہریوں کو امداد فراہم کرنے اور مکینوں کے جبری انخلاء کو روکنے کے مقصد سے تل ابیب کے لیے واشنگٹن کی امداد کو معطل کرنے کی درخواست کی ۔
اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں اسرائیل کے لیے امریکی امداد کی معطلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا دورۂ تل ابیب کیسا رہا؟
خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں پینٹاگون سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر حملے اور غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کو انسانی امداد سے محروم کرنے کی سختی سے مخالفت کرے نیز امریکی حکومت اسرائیل کو امداد کی فراہمی بند کرے۔
خط میں مزید آیا ہے کہ انسانی حقوق کے کارکن چاہتے ہیں کہ امریکہ غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرے اور امن علاقے بنائے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس خط میں لکھا ہے کہ دستاویزی اور معتبر ثبوتوں کی بنیاد پر معلوم ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے (غزہ کی پٹی میں) انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں لہذا ایسے قوانین پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے کہ اسرائیل کو امریکہ کی جانب سے بعض امداد کی فراہمی کو روکا جا سکے۔
پولیٹیکو اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس خط پر دستخط کرنے والوں میں سیو دی چلڈرن، نارویجن ریفیوجی کونسل، سینٹر فار وکٹم آف ٹارچر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے امریکی نمائندے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی کس کے اشاروں پر ہو رہی ہے؟امریکی تجزیہ کار کی زبانی
غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے بدھ کی شب ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شہداء میں 8000 بچے اور 6200 خواتین ہیں۔
بیان کے آخر میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس جنگ میں اب تک 52600 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل
?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ پر عالمی
مئی
یوکرائنی ڈرون کی ضابطہ کشائی؛ پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کی تصدیق
?️ 2 جنوری 2026سچ خبریں: روسی فیڈریشن کے مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے فوجی انٹلیجنس
آسیہ اندرابی کو عمر قید کشمیری قیادت کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔ مشعال ملک
?️ 25 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک
مارچ
کویت کے لیے امریکی اڈوں کی میزبانی کی بھاری قیمت
?️ 8 جون 2026سچ خبریں:ایک تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کویت نے
جون
کینیڈا کا ایران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا مطالبہ
?️ 26 جون 2026سچ خبریں:کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی
جون
’یہاں صرف ناانصافی ہوتی ہے، اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی‘، بشریٰ بی بی
?️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی
نومبر
امریکی میگزین کے مطابق یمنی تیل کی لوٹ مار
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں جاری جنگ نے نہ
جون
محمد بن سلمان کے اقتدار میں آنے کی الٹی گنتی شروع
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ چھ سال سے
جون