?️
امریکی ٹیکنالوجی تل ابیب کی سکیورٹی مشین کے خدمتگار
برطانوی اخبار گارڈین نے اپنی ایک رپورٹ میں فاش کیا ہے کہ اسرائیل نے 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے میں گوگل اور ایمیزون سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر ممالک کی حکومتوں یا عدالتی اداروں کی جانب سے اسرائیل سے متعلق معلومات کی درخواست پر تل ابیب کو غیر مستقیم طور پر آگاہ کریں۔
رپورٹ کے مطابق، 2021 میں پروجیکٹ نیمبوس کے تحت کیے گئے اس معاہدے میں کمپنیوں سے کہا گیا کہ وہ ایک خفیہ کوڈ کے ذریعے اسرائیل کو اطلاع دیں کہ کب انہیں بیرونی درخواستوں کے تحت ڈیٹا فراہم کرنا پڑ رہا ہے۔ اس اطلاع رسانی کے لیے ادائیگیاں معاوضے کی شکل میں کی جاتی ہیں، اور رقم درخواست کنندہ ملک کے ٹیلی فون کوڈ کے مطابق طے کی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر، امریکہ سے درخواست پر اسرائیل کو 1,000 شیکل ادا کیے جاتے ہیں۔
مراسلوں کے مطابق، گوگل اور ایمیزون نے اس معاہدے کے لیے نرمی برتی، جس میں اسرائیل کے سکیورٹی اور فوجی اداروں کو ٹیکنالوجی تک رسائی روکنے یا محدود کرنے پر پابندی بھی شامل تھی، چاہے اس کا استعمال بین الاقوامی قوانین یا کمپنی کی داخلی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہو۔ کمپنیوں نے اپنی داخلی پراسیسز کو تل ابیب کی ترجیحات کے مطابق ڈھالنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مائیکروسافٹ نے کچھ مطالبات قبول نہ کرنے کی وجہ سے اس منصوبے سے باہر رکھا گیا۔ گزشتہ ماہ مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کو اپنے کلاؤڈ سروسز Azure تک رسائی روک دی تھی، جب تصدیق ہوئی کہ فوج فلسطینی شہریوں کی کالز کو اسٹور اور تجزیہ کر رہی تھی۔
اگرچہ گوگل اور ایمیزون نے امریکی یا دیگر ممالک کے قوانین کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے، اور اسرائیل کے وزارت خزانہ نے دعویٰ کیا کہ یہ کمپنیز سخت نگرانی کے تحت کام کر رہی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ نیمبوس منصوبے کی تفصیلات اس بات کی علامت ہیں کہ کلاؤڈ ٹیکنالوجی خاص طور پر فوجی اور سکیورٹی شعبوں میں حساس اور نگرانی کے لیے استعمال ہونے والا ایک طاقتور آلہ بن چکی ہے، جو صارفین کی پرائیویسی اور عالمی قوانین کے لیے خطرات پیدا کر سکتی ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے: وزیر دفاع
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ
ستمبر
ترکی اور آذربائیجان کے لیے امریکہ کا نیا جال
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: انقرہ میں امریکی سفیر کے کھلے عام بیانات سے ظاہر
اگست
مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی۔ خواجہ آصف
?️ 1 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
نومبر
امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا
دسمبر
پیپلز پارٹی پانی پر سیاست کرکے وفاق کی اکائیوں کو کمزور کررہی ہے
?️ 1 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات
جون
آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی
مئی
لاہور: عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش، 3 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
?️ 25 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم
مارچ
اس سے پہلے کہ پچھتانا پڑے عراق سے چلے جاؤ؛عراقی مزاحمتی تحریک کا ترکی سے خطاب
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:عراقی مزحمتی تحریک کی تنظیم کتائب حزب اللہ نے اپنے ایک
فروری