امریکی قابضین کے ہاتھوں شام کے 70 آئل ٹینکرز چوری

امریکی

🗓️

سچ خبریں:امریکی فوج نے ایک بار پھر شام کا تیل چوری کرکے 70 ٹینکر عراق پہنچا دیے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع نے امریکی فوج کے ذریعے تیل کے کھیتوں سے نکالے گئے 70 آئل ٹینکروں کو عراق منتقل کرنے کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق، ایندھن کے ٹینکروں کے ساتھ، 15 ٹرک فوجی سازوسامان سے لدے الولید کراسنگ کے ذریعے عراق میں داخل ہوئے۔

ان ذرائع کے مطابق یہ کراسنگ امریکی فوج نے بنائی ہے جو عراقی اور شامی حکومتوں کی طرف سے غیر قانونی ہے، واضح رہے کہ قابض امریکی افواج نے شامی ڈیموکریٹک فورسز(SDF) کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر الحسکہ اور دیر الزور صوبوں (جسے شام کا الجزیرہ علاقہ کہا جاتا ہے) میں تیل کے بڑے ذخیروں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور یہاں سے تیل بیرون ملک اسمگل اور فروخت کر رہے ہیں۔

سانا کے مطابق شام کی تیل کی وزارت کے نئے اعداد و شمار کے مطابق اس ملک کے مشرقی علاقوں میں امریکی قابض افواج اور اس کے کرائے کے فوجی روزانہ 70000 بیرل شامی تیل چوری کرتے ہیں، یاد رہے کہ شام کے خلاف ایک دہائی کی جنگ کے دوران امریکہ نے دہشت گردی اور داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے علیحدگی پسند ملیشیا کی حمایت کی اور شام کے تیل سے مالا مال علاقوں پر قبضہ کر لیا جبکہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی تیل کے کنوؤں کی وجہ سے ہے۔

 

مشہور خبریں۔

استیو ویتکاف ایران کے ساتھ مذاکرات میں ٹرمپ کا قابل اعتماد کارندہ کون ہے؟  

🗓️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کا نام ایک بار پھر

حنا الطاف نے نیلم منیر کو مذہبی اداکارہ قرار دے دیا

🗓️ 24 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے نیلم منیر کو

اماراتی شہری کی صیہونی فٹ بال کلب کی خریداری

🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ ہاپول تل ابیب

آل سعود کے جرائم کا ریکارڈ

🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت کے ہاتھوں شیخ نمر کی شہادت کے 7 سال

غزہ کی جنگ کا اصلی مقصد کون ہے؟ UNRWAکی رپورٹ

🗓️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: UNRWA نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ

حکومت کا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق قانون میں تبدیلی کا فیصلہ

🗓️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف

جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئیں، عمران خان

🗓️ 17 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ بادشاہ

حقیقت میں بدلنے والا صیہونیوں کا ڈراؤنا خواب

🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: اگرچہ مغرب صیہونیوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑا ہے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے