?️
سچ خبریں:عراق کی بدر تنظیم کے ایک سینئر رکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجی تابوت میں عراق سے جائیں گے۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی بدر تنظیم کے ایک سینئر رکن محمد الجوبیراوی نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق عراقی بدر تنظیم کے سینئر رکن نے کہا کہ امریکی فوجیوں کو اب تابوت میں عراق سے جانا ہوگا،انھوں نے کہا کہ عراق سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں کے اہم ترین مقاصد میں سے ایک ہے۔
محمد الجوبیراوی نے مزید کہاکہ امریکہ عراق کے لیے جو قیمت ادا کر رہا ہے وہ بہت زیادہ ہے جبکہ ان کا اپنی تمام افواج کے ساتھ ملک سے نکلنا اپنےوطن اور عراق کے لیے قربانیاں دینے والے شہداء اور قائدین کے انتقام کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی فوجیوں کے ملک چھوڑنے کی ضرورت سے متعلق عراقی پارلیمنٹ کی واضح قرارداد کو ناکام بنانے کے لیے امریکی حکام عراق میں اپنی افواج کے مشن کی نوعیت کو تبدیل کرنے کا معاملہ اٹھا رہے ہیں، اس سلسلہ میں امریکی کمانڈروں کا کہنا ہےکہ امریکی افواج کا مشن "لڑائی” سے "مشاورت” میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اس طرح امریکی فوجی کمانڈر اور سیاسی رہنما عراقی سرزمین پر اپنی فوجی بقا کو قانونی جواز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی شہریوں میں ابھی تک خوف و ہراس کا ماحول؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے میزائل
جون
"الاقصی طوفان”، اسرائیل کی بدقسمت تاریخ کی طویل ترین جنگ
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 7 اکتوبر
جون
کیا صیہونی جنگی کابینہ تحلیل ہو جائے گی؟
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکام کے درمیان
مارچ
امریکہ کو خطرہ محسوس ہوا تو وہ امارات کو چھوڑ دے گا
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات یمنی افواج کے ملک پر حملوں کو
جنوری
سعودی اتحاد کی 225 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمن سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی
اکتوبر
خون سے لکھی ہوئی سچائیاں
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:بہت سارے ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اپنے آغاز سے
جولائی
آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا نام سامنے آگیا
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع
جولائی
مزاحمتی میزائلوں کو روکنے میں صیہونیوں کا خرچ
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صیہونی حکومت نے فلسطینی مزاحمت کے
مئی