امریکی سینیٹر کا دورۂ تائیوان چین کی خودمختاری کی خلاف ورزی

امریکی

?️

سچ خبریں:چینی حکومت کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے امریکی سنیٹر مارشا بلیک برن کے تائیوان کے دورے کو ایک چین کی خودمختاری اور متحد چین اصول کی خلاف ورزی قرار دیا۔

چینی حکومت کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان نے اپنے بیان میں متنبہ کیا کہ تائیوان ان اقدامات کے ذریعہ غیر ملکی چین مخالف قوتوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے اور آزادی کا مطالبہ کرتا ہے جسے حاصل کرنے میں وہ ناکام نظر آتا ہے۔

اس بیان کے مطابق بیجنگ حکومت نے امریکی حکام کے تائیوان کے دورے کی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ بیجنگ اپنی خودمختاری اور ایک متحد چین کے اصول کے دفاع کے لیے کوئی بھی اقدام کر سکتا ہے،اس سے قبل چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ ہمیں امریکی نمائندہ مارشا بلیک برن کے تائیوان کے دورے پر افسوس ہے اور اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے ہم امریکی سیاستدانوں کو ایک چین کے اصول اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ بیانات پر کاربند رہنے کی سفارش کرتے ہیں، واضح رہے اس سفر کے دوران امریکی سینیٹر بلیک برن نے تائیوان کے صدر سائی انگ وین سے ملاقات کی اور دونوں فریقوں نے آزادی اور جمہوریت جیسی اقدار کے اشتراک نیز تائیوان کی آزادی کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مشہور خبریں۔

پاکستان میں داخل ہونے والوں مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی

?️ 10 مئی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی

یوکرین کے ماریوپول شہر پر روس کا مکمل کنٹرول

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ

افریقی ترقیاتی فنڈ میں امریکی امداد میں کٹوتی؛ چیلنجز اور امیدیں

?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے افریقی ترقیاتی فنڈ کے لیے اپنی مالی

امریکہ کی سعودی عرب کو مزید میزائلوں کی فراہمی

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کے سعودی عرب پر حملوں کے بعد امریکہ نے

عمران خان کے خلاف ایکشن کے لیے حکومت تیاری کر چکی

?️ 8 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ عمران

سردیوں کے دوران ایک بار پھر گیس کے بحران کا خدشہ

?️ 12 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ابھی تو سردی کا آغاز نہیں ہوا تاہم

ٹرمپ ایک فراڈ ہے: کملا ہیرس

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے کملا ہیرس کو آئندہ نومبر میں ہونے

صیہونیوں اور داعش کی مشترکہ خصوصیت

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:عراق میں الصدر دھڑے کے سربراہ نے مقتدیٰ الصدر  نے رمضان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے