?️
امریکی دھمیکوں کے باوجود وینزویلا کے صدر عوام سے یکجہتی برقرار رکھنے کی اپیل
ونزوئلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکہ کی جانب سے بحیرۂ کیریبین میں فوجی تعیناتی کے بعد ہوئی کشیدگی کے ماحول میں ملک کے لیے صلح اور قومی اتحاد کی اپیل ایک بار پھر دہرائی ہے۔ یہ پیغام ایک روحانی تقریب کے دوران دیا گیا جو کاراکاس کے صدارتی محل میرافلورس میں مسیحی چرچوں کے نمائندوں کی شرکت سے منعقد ہوئی۔
تلے سور کے مطابق اس تقریب کا انعقاد اس وقت کیا گیا جب مادورو کو امریکہ کی ریاست میشیگن کے ایک پادری کی جانب سے خط موصول ہوا، جس میں ونزوئلا کے لیے امن کی دعا اور دونوں ممالک کے مذہبی رہنماؤں کی مشترکہ عبادت کی درخواست کی گئی تھی۔ مادورو نے کہا کہ ونزوئلا کی روحانی اور سماجی طاقت خدا کی نعمت ہے اور ملک ایسے “دانش مند لوگوں” کا گھر ہے جو امن کے خواہاں ہیں۔
تقریب میں ونزوئلا اور امریکہ کے پادریوں کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکومتی و عسکری حکام، صوبائی گورنرز اور بولیویرین نیشنل آرمڈ فورسز کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ مادورو نے بتایا کہ انہیں بھیجے گئے خط میں درخواست کی گئی تھی کہ مسیحی برادری دعا کرے تاکہ “مسیح حالات کو اپنے ہاتھ میں لے اور کسی امریکی فوجی کی جانب سے ونزوئلا پر گولی نہ چلے۔”
مادورو نے اس پیغام کو دونوں ممالک کے مذہبی حلقوں کے درمیان یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے امریکہ میں بسنے والے 40 ملین لاطینی نژاد افراد کو دو قوموں کے درمیان ایک اہم روحانی و ثقافتی پل بھی قرار دیا۔
امریکہ نے اگست سے مبینہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے نام پر جنگی جہاز، ایک آبدوز، فوجی طیارے اور دیگر دستے ونزوئلا کے سمندری حدود کے قریب تعینات کر رکھے ہیں۔ واشنگٹن نے بغیر کسی ثبوت کے مادورو پر منشیات کے ایک کارٹل کی سربراہی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
امریکی اقدامات پر روس، میکسیکو، کولمبیا، برازیل اور اقوام متحدہ کے ماہرین نے شدید تنقید کی ہے۔ ان کے مطابق منشیات بردار کشتیوں کے خلاف امریکی کارروائیاں “ماورائے عدالت قتل” کے مترادف ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ ونزوئلا کے خلاف کسی بھی ممکنہ اقدام کو رد نہیں کرتے۔


مشہور خبریں۔
اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر مسافروں پر نئی سفری پابندیاں عائد
?️ 7 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ اور اس کے خطرے
دسمبر
صیہونی حکومت پر بڑھتے دباؤ میں جنگ بندی مذاکرات کا دوبارہ آغاز
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ میں
اپریل
گلوکار علی نور کو معصوم قرار دینے پر ماہا علی کاظمی میزبان احمد بٹ پر برہم
?️ 8 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکارہ ماہا علی کاظمی نے حال ہی
مارچ
لندن میں جنسی زیادتی کے واقعات کی تشویشناک شرح
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جنسی زیادتی کے واقعات کی
ستمبر
عراق میں بجلی بحران کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے اس ملک میں بڑھتے
جولائی
تائیوان کے تحفظ کے بارے میں چین کا امریکہ کو انتباہ
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: جزیرے کے معاملات میں مداخلت کے بارے میں چین
ستمبر
بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، سندھ میں آج بڑے سیلاب کا خطرہ
?️ 9 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے ستلج میں آج پھر پانی چھوڑ
ستمبر
زیلنسکی نے اچانک انتخابات کرانے پر رضامندی کیوں ظاہر کی؟
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: کچھ تجزیہ کار یوکرائنی صدر کی اچانک تبدیلی اور انتخابات
دسمبر