?️
سچ خبریں: امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ کے تسلسل میں، مغربی میڈیا نے بدھ کے روز اطلاع دی کہ بائیڈن کو دھمکی دینے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
امریکی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بلیک لسٹ کے تسلسل میں، مغربی میڈیا نے نہایت ہی پرسکون انداز میں اور امریکہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کے بغیر ایک ایسے شخص کی موت کی خبر دی جس نے سوشل میڈیا پر جو بائیڈن کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ابو غریب جیل میں امریکی انسانی حقوق کی ایک نئی داستان
رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر عہدیداروں کے خلاف پرتشدد دھمکیاں پوسٹ کرنے والے ایک شخص کو بدھ کے روز ایف بی آئی کے ایک چھاپے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
اس حقیقت کے باوجود کہ وائٹ ہاؤس انسانی حقوق کے دفاع کا موقف اختیار کرتا ہے جبکہ عملی میدان میں اس سلسلہ میں اس ملک کے حکام میں بہت سار تضادات ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں ہر سال 1000 سے زیادہ لوگ مارے جاتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا نہ کرنے کی وجہ سے متاثرین کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے۔
اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر انسانی حقوق کے کچھ کارکنوں نے امریکی پولیس کی اس مہلک کاروائی اور اس ملک صدر اور ان کے نائبین کو قتل کی دھمکی دینے وال شخص کو بغیر مقدمہ چلائے غیر قانونی طور پر قتل کرنے کی مذمت کی اور اس اقدام کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔
جو بائیڈن کو دھمکیاں دینے والے شخص "کریگ رابرٹسن” کے غیر قانونی قتل کے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ٹویٹر پوسٹس میں جمہوریت کے گہوارہ میں آزادی اور انسانی حقوق کے دعویداروں سے طنزیہ انداز میں کہا کہ دیکھیں امریکی پولیس کس طرح ایک چھوٹی سی الٹرانک دھمکی کا جواب گولیوں اور حملوں سے دیتی ہے۔
مزید پڑھیں: انسانی حقوق،امریکی مفادات کا آلہ
ریاست یوٹاہ میں اس شخص کے خلاف دائر مقدمے میں کہا گیا ہے کہ رابرٹسن نے خود کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی کے طور پر متعارف کرایا اور سوشل میڈیا میں بائیڈن اور اس ملک کے دیگر کئی عہدیداروں کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔
اس نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں نے سنا ہے کہ بائیڈن یوٹاہ آنے کا ارادہ رکھتے ہیں، میں اپنی M24 قسم کی بندوق سے دھول صاف کررہا ہوں تاکہ اس جوکر کو خوش آمدید کہہ سکوں
مشہور خبریں۔
اسرائیل خوف کی جنگ میں غرق
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل کو اس نوعیت کی
نومبر
میکرون اپنے برسوں کی حکمرانی کے مثبت نتائج کو ظاہر کرنے کی کوشش میں
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:مشرقی فرانس کے علاقائی اخبارات کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی صدر
اپریل
صہیونی تجزیہ کاروں کو اسرائیلی فوج کی صلاحیت پر شک
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی سیکورٹی کونسل کے سابق سربراہ جنرل آتھت گیورا ایلینڈ نے
نومبر
روس کیسے جنگ بندی کے لیے تیار ہوا؟ ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے خاتمے پر
مارچ
صیہونی حکام اپنی فوجی ہلاکتوں کو کیوں چھپاتے ہیں؟
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: جہاں ہر روز صیہونی افواج کے خلاف فلسطینی فورسز کی
دسمبر
مقبوضہ علاقوں میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے وقت کا معین
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ
جون
صدر مملکت نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی
مئی
قطر ورلڈ کپ میں صہیونی صحافیوں کا بائیکاٹ
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:میڈیا اور عالمی سوشل نیٹ ورکس میں ایسی تصاویر شائع کی
نومبر