امریکہ کے ساتھ مذکرات کرنے کے بارے میں ایران کا اعلان

مذکرات

?️

سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات پر مبنی امریکی صدر جوبائیڈن کے بے بنیاد دعوے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ویانا میں امریکہ ایران بلواسطہ باچیت کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے تازہ دعوے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویانا میں صرف ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے دائرے میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ، امریکہ کو اچھی طرح معلوم ہے کہ ایران کے تمام تر اقدامات ایٹمی معاہدے کی اساس پر استوار ہیں اور انہیں اسی صورت میں معطل کیا جائے گا جب امریکہ تہران کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں ہٹالے گا اور ہمیں اس بات کا یقین حاصل ہوجائے گا کہ یہ پابندیاں عملی طور پر ہٹا لی گئی ہیں۔

سعید خطیب زادے نے پاکستان کے وزیر خارجہ کے مجوزہ دورہ تہران کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ دورہ انتہائی اہم ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان گہرے اور وسیع تعلقات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کے دورہ ایران کے موقع پر باہمی دلچسپی کے تمام معاملات پر بات چیت ہوگی اور دونوں ملکوں کے درمیان تیسری سرحدی گزرگاہ کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے قائم کیے جانے والے ورکنگ گروپ کے بارے میں کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے ذریعے چار جمع ایک گروپ کے ارکان کو اپنے دو ٹوک اور اصولی موقف سے آگاہ کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ تہران واضح کرچکا ہے کہ اگر امریکہ ، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست خوردہ پالیسی سے کنارہ کشی اختیار کرلے اور اپنے وعدوں پرعمل کرے تو معاملات آسانی کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

سعید خطیب زادے نے ، نطنز کی ایٹمی سائٹ پر پیش آنے والے حالیہ واقعے میں ملوث شخص کی شناخت اور تعاقب کے بارے میں کہا کہ ، اس واقعے کے سیکورٹی اور انٹیلی جینس پہلوؤں پرمتعلقہ اداروں کو اپنی رائے دینا ہے جہاں تک وزارت خارجہ کا تعلق ہے تو ہم پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ یہ واقعہ کھلی ایٹمی دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے اور ایران ہر لحاظ سے عالمی سطح پر اس معاملے کی پیروی کرے گا۔

مشہور خبریں۔

مشیر خزانہ کا پیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کرنے کا اعلان

?️ 26 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول پر

حماس کی فلسیطین میں کیا حیثیت ہے؟ روسی سفیر

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: قطر میں روسی سفیر نے کہا کہ حماس کو فلسطینی

فواد چوہدری کا اپوزیشن جماعتوں کو اہم مشورہ

?️ 7 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کو

ہم پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے:چیف جسٹس

?️ 7 اپریل 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)اسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع

افغانستان کے لیے امریکہ کا نیا نسخہ

?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:افغانستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستا ن کے

وزیراعظم کا چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ودیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس

?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،

آج اسرائیل کے لیے نہایت مشکل دن ہے؛نتین یاہو کا اعتراف 

?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمت کے حملے میں 7 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی 

?️ 16 اکتوبر 2025پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی ہانگ کانگ کے روزنامہ ساوتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے