?️
امریکہ کے اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 77 مریضوں کا انخلا
امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں واقع ایک اسپتال میں شدید آتشسوزی کے باعث درجنوں مریضوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ڈکسن سٹی میں واقع لیہائی ویلی اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی۔
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقامی ایمرجنسی مینجمنٹ کے سربراہ ٹام ٹیلر نے بتایا کہ آگ کے باعث 77 مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں 6 مریض انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں زیر علاج تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس کے بعد اسے بھی دوسرے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ اسپتال کی مرکزی عمارت کی چھت میں لگی، جو اسکرانٹن آرتھوپیڈک بلڈنگ کے نام سے جانی جاتی تھی۔ یہ عمارت ایک نئی تعمیر شدہ عمارت سے منسلک تھی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ آرتھوپیڈک یونٹ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ خوش قسمتی سے کسی مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور حتمی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ماسکو اجلاس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے کی وجہ
?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:ذرائع نے اعلان کیا کہ مغرب کے دباؤ میں آکر پاکستان
فروری
حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب، جماعت اسلامی کا مارچ ختم کرنے کا اعلان
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جماعت اسلامی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات
اگست
اقوام متحدہ کا مرکزی دفتر امریکہ سے منتقل کیا جائے:روس
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:روس نے اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کو نیویارک سے کسی
ستمبر
اسرائیلی رزمایش ایران کے خوف سے، دفاعی نظام میں خطرناک خلا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے بتایا کہ صہیونی حکومت کی فوجی مشق، جو
اگست
دہشت گرد غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیں، ان سے مذاکرات نہیں کریں گے، نگران وزیر اعظم
?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک میں دہشت
دسمبر
روضہ امام حسین کی لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے تیاری
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:روضہ مبارک امام حسین کی انتظامیہ نے اتوار کی شب چہلم
اگست
اسرائیل کا دفاعی نظریہ غزہ کی سرحد پر منہدم
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق حماس کی طرف سے ہفتے کے روز
اکتوبر
افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن بحال کرنے کے لیئے اہم پیشکش کردی
?️ 31 مارچ 2021 تاجکستان (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان میں امن
مارچ