سچ خبریں:شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کیا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی دھمکیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے بدھ کی صبح ایک بیلسٹک میزائل داغا جو بحیرہ جاپان میں گرا ،واضح رہے کہ نئے عیسوی سال میں شمالی کوریا کی جانب سے یہ پہلا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ہے۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی پابندیوں، امریکہ کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور جنوبی کوریا کی ڈیل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس سے قبل بھی ایٹمی صلاحیتوں کے حامل کروز میزائل اور بیلسٹک میزائل کے تجربات کرچکا ہے۔ جس پر امریکہ نے سخت رد عمل دکھاتے ہوئے شمالی کوریا پر مختلف قسم کی پابندیوں کی دھمکی دی ۔
تاہم شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ پیانگ یانگ کے خلاف اپنی دشمنانہ پالیسی کو ترک نہیں کرتا اس وقت تک اپنے جوہری اور میزائلی پروگرام کو جاری رکھے گا۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا کو اپنا جوہری پروگرام ختم کرنے کے مقابلہ میں کئی وعدے دیے تھے تاہم اپنی عادت کے مطابق کسی پر پورا نہیں اترا جس کے بعد شمالی کوریا اس کی کسی بھی دھمکی یا کسی بھی وعدے کو خاطر میں نہیں لاتا جس سے امریکی حکام تلملا کر رہ جاتے ہیں لیکن کچھ کر نہیں سکتے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے ایک نیا مشاورتی کونسل بنا دیا
اپریل
چین کا امریکہ کے خلاف تجارتی محاذ آرائی کا مطالبہ
اپریل
سندھ کے اراکین قومی اسمبلی کی مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر تنقید
مئی
مراد سعید کا صدر مملکت کو خط
دسمبر
حمزہ شہباز کو ہو سکتے ہیں گرفتار
مارچ
جرمن ہسپتال ایسوسی ایشن نے اہم ادویات کی کمی کے بارے میں خبردار کیا
مئی
امریکہ کو کیوبا کے خلاف فوجی حملے پر غور کرنا چاہئے:امریکی عہدہ دار
جولائی
فرانس کا حیران کن انتخابات
جولائی