?️
امریکہ کا بغداد کو انتباہ، خطے میں جلد فوجی کارروائی متوقع
عراق کے وزیرِ دفاع ثابت العباسی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے بغداد کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں ایک بڑی فوجی کارروائی قریب الوقوع ہے، اور عراقی مسلح گروہوں کو کسی بھی قسم کے ردِعمل سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔
عرب روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق، وزیرِ دفاع عراق نے اپنے امریکی ہم منصب پیت ہیگسٹ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا وزیرِ جنگِ امریکہ نے مجھے بتایا کہ خطے میں ایک فوجی آپریشن شروع ہونے والا ہے۔ یہ آپ کے لیے ہمارا آخری انتباہ ہے عراقی مسلح گروہوں کو کسی بھی حالت میں اس کارروائی پر ردِعمل نہیں دینا چاہیے۔
العباسی کے مطابق، یہ گفتگو تقریباً ۱۱ منٹ جاری رہی جس میں امریکی وزیرِ جنگ نے واضح کیا کہ واشنگٹن ایک پیشگی فوجی حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس نے خبردار کیا کہ اگر عراق سے وابستہ کسی بھی گروہ کی مداخلت یا جوابی کارروائی دیکھنے میں آئی تو امریکہ سخت ردِعمل دے گا۔
عراقی وزیرِ دفاع نے کہا کہ بغداد موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امریکہ سمیت دیگر علاقائی فریقوں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ جنگ کا دائرہ عراق کی سرزمین تک نہ پھیل جائے۔
انہوں نے زور دیا،ہم نے واضح کر دیا ہے کہ عراق کو دوسروں کی لڑائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا۔ تمام گروہوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیز یا خودسرانہ اقدام سے گریز کریں۔
العباسی نے مزید کہا کہ حکومتِ عراق نے اپنے ملک میں موجود بین الاقوامی اتحادی افواج کے اڈوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے، لیکن ساتھ ہی امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کے دوران عراقی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور ملک کو تنازع میں نہ گھسیٹا جائے۔
رپورٹ کے مطابق، دونوں وزرائے دفاع کے درمیان یہ گفتگو تناؤ زدہ مگر سفارتی ماحول میں ہوئی، اور امریکہ نے اس پیغام کو بغداد کے لیے آخری وارننگ قرار دیا۔
العباسی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں تصدیق کی کہ اس کال میں عراقی فوج کے چیف آف اسٹاف، مشترکہ آپریشنز کمان کے نائب سربراہ، اور فوجی انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔
ان کے بقول، گفتگو کے اختتام پر امریکی وزیرِ جنگ نے صاف الفاظ میں کہا،یہ آپ کا آخری انتباہ ہے اور آپ بخوبی جانتے ہیں کہ موجودہ امریکی حکومت کیسے جواب دے گی۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ شام میں چوری اور قبضہ ختم کرے: چین
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے شام پر
اگست
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا پی کے کے کے انحلال پر پہلا ردعمل
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے
مئی
چین کی طرف عرب ممالک کی گردش واشنگٹن سے پیغامات اور دھمکیاں
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات
نومبر
اسرائیل کو جنگ اور عدم تحفظ کی وجہ سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے اہم اقتصادی شعبوں میں سے ایک، سیاحت
مئی
جاپانی طلبہ کا ایران کی حمایت میں ٹوکیو میں امریکی سفارت خانے کے قریب مظاہرہ
?️ 25 مارچ 2026 سچ خبرین: جاپان کے طلبہ کے ایک گروپ نے ٹوکیو میں
سام سنگ نے فون گلیکسی زی فولڈ 3 کی قیمت کا اعلان کردیا
?️ 15 اگست 2021سیئول(سچ خبریں) سام سنگ نے پاکستانی صارفین کے لیے اپنے پہلے انڈر
اگست
بھارت طالبان کے ساتھ دوبارہ تعلقات استوار کرنے کا خواہاں؛ وجہ ؟
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت افغانستان میں چین کے اثر
فروری
کورونا:ملک بھر میں مزید 30 مریض جاں بحق
?️ 6 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے ملک بھر میں وار
فروری