?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبینزیا نے جمعہ کی شب اعلان کیا کہ ان کا ملک وینزویلا کے جہازوں پر امریکا کے حالیہ حملوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔
نیبینزیا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکا وینزویلا کے سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر وینزویلا کے ساتھ کشیدگی بڑھانے سے باز رہے اور ایک ناقابل تلافی غلطی کرنے سے گریز کریں۔
المیادین: سلامتی کونسل کا اجلاس وینزویلا کے سفاریتی مہم کا تسلسل ہے
المیادین نیٹ ورک نے بھی کراکس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس اجلاس کو اس سفارتی مہم کے تسلسل کا حصہ سمجھا جا سکتا ہے جسے وینزویلا کی حکومت نے کافی عرصے پہلے شروع کیا تھا۔
اس نیٹ ورک کے نامہ نگار نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے ویٹو کے حق سے آگاہ ہونے کے باوجود، کراکاس حکومت کا مقصد سلامتی کونسل میں اس معاملے کو اٹھا کر دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے حوالے سے امریکا کے دعوے بے بنیاد ہیں۔
سلامتی کونسل میں روسی نمائندے نے خبردار کیا کہ وینزویلا میں صورتحال ایک نازک اور خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے اور براہ راست فوجی حملہ ہونے میں صرف ایک قدم کا فاصلہ رہ گیا ہے۔
چین: ہم وینزویلا کے اندرونی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کی سخت مخالف ہیں
اسی سلسلے میں، سلامتی کونسل میں چین کے نمائندے نے زور دیا کہ بیجنگ وینزویلا کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کی سخت مخالف ہے اور کسی بھی بہانے فوجی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی حکومت خطے کے ممالک کی آواز سنے گی اور لاطینی امریکہ اور کیریبین میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔
وینزویلا: امریکا ایک قاتل ہے جو کیریبین خطے میں ڈیرا جمائے ہوئے ہے
سلامتی کونسل میں وینزویلا کے نمائندے نے بھی کہا کہ کیریبین خطے کا امن امریکی حکومت کے ان توہمات کی وجہ سے خطرے میں ہے جو اسے جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ امریکی حکومت اپنے جرم کو خود دفاعی کے پردے میں چھپاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایک قاتل ہے جو کیریبین خطے میں پھر رہا ہے، درحقیقت ایک ایسا قاتل جو ایک جعلی جنگ چھیڑنے کے لیے بہانہ ڈھونڈ رہا ہے۔ امریکا واحد ملک ہے جس نے پہلے فائر کرو، پھر سوال کرو کے اصول کا اعلان کیا ہے۔
ا
نہوں نے زور دے کر کہا: کون مانتا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ کے بہانے کیریبین میں یہ وسیع پیمانے پر جنگ جوئی ہے؟ امریکا دنیا کے تمام تیل کے وسائل پر قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کا خیال ہے کہ وینزویلا کا تیل اسی کا ہے۔
سلامتی کونسل میں وینزویلا کے نمائندے نے کہا کہ امریکا اپنے نظریے کو قائم رکھنے کے لیے کیریبین خطے کو ایک لامتناہی جنگ میں جھونکنے کے لیے تیار ہے۔ یہ ایک خطرناک اصول ہے جس کے خلاف امریکی عوام ہیں۔ سلامتی کونسل کو یہ واضح کرنا چاہیے کہ کیا کیریبین میں امریکی حکومت کی موجودہ فوجی شدت کی وجہ سے بین الاقوامی امن و سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل سے موجودہ صورتحال کے مزید بگڑنے کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
?️ 25 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئئے 350 ملین
جون
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمنامہ جاری
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے
اکتوبر
7 اکتوبر کی شکست میں نیتن یاہو کا کردار؛ خصوصی تحقیقات کے نتائج
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:خصوصی تحقیقات کرنے والے صیہونی عہدیدار کی رپورٹ کے مطابق، 7
نومبر
حکومت جون میں فلم پالیسی کا اعلان کرے گی
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے
مئی
چوکیداروں نے آئین کے مطابق نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا:خواجہ آصٖف
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے
اکتوبر
صیہونیوں کے جرائم کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک ہزار امریکی طلباء کی گرفتاری
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی پولیس فورسز نے
مئی
ایف بی آئی کی عمارتوں پر حملے جاری
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فیڈرل پولیس ایف بی آئی کی جانب سے ڈونلڈ
اگست
آنگ سان سوچی کو مزید چار سال قید کی سزا سنائی گئی
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: میانمار کی عدالت نے حکمران جماعت کی معزول رہنما آنگ
جنوری