?️
سچ خبریں:ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کے سربراہ کہا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات میں امریکہ نے ایک بار پھر وعدہ خلافی کی۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ وحید جلال زادہ نے اتوار کو ویانا مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کی موجودگی میں ہونے والے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے کمیشن کے اجلاس سے متعلق صحافیوں کو وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے آغاز سے قبل مذاکرات میں ایک وقفہ آیا اور امریکیوں نے دوبارہ وعدہ خلافی کی نیز مذاکرات میں جو طے گیا تھا ان سے منہ موڑ لیا، چنانچہ مذاکرات کی سابقہ شکل ختم کر دی گئی اور فریقین ویانا سے اپنے اپنے درالحکومتوں کو روانہ ہوگئے۔
وحید جلال زادہ نے مزید کہا کہ اس کے بعد یورپی یونین کے سینئر مذاکرات کار نے دو بار ایران کا دورہ کیا اور ویانا کے مذاکرات کاروں سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے کے لیے ہمارے حکام سے کئی بار ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ صرف مذاکرات کے لیے مذاکرات کو قبول نہیں کرتا اور نہ ہی مذاکرات کے عمل کو ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے بلکہ ہم ویانا مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ دیانتداری سے کام کیا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے ، اب امریکی فریق کی باری ہے کہ وہ ایمانداری اور نیک نیتی کا مظاہرہ کرے اور جوہری معاہدے سے یکطرفہ انخلاء کے بعد ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرے۔
مشہور خبریں۔
تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے گزشتہ روز صیہونیت مخالف مظاہرے کے
نومبر
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع
?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی شہریوں نے مارچ کے آخر میں انتخابات کی وجہ سے
اپریل
نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی،شیخ رشید
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا
اکتوبر
اینڈرائیڈ سسٹم کے 8 فیچرز کون سے ہیں؟
?️ 28 اگست 2021سیئول (سچ خبریں) اینڈرائڈ سسٹم کے 8 ایسے فیچرز ہیں جن سے
اگست
نیتن یاہو نے ہمیں ایران کے خلاف استعمال کیا: ٹرمپ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ سابق اسرائیلی
دسمبر
ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، ملک ریاض
?️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون
مئی
کیا شامی دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک ہو گیا ہے؟
?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کی
دسمبر
لیبیا کی پارلیمنٹ کا عالمی برادری سے مطالبہ: غزہ پر خاموشی ختم کریں، انسانیت بچائیں
?️ 25 جولائی 2025لیبیا کی پارلیمنٹ کا عالمی برادری سے مطالبہ: غزہ پر خاموشی ختم
جولائی