?️
امریکہ میں ایک نئی میڈیا سلطنت کا ظہور ایلیسن کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ارب پتی تاجر لیری ایلیسن اور ان کے بیٹے ڈیوڈ ایلیسن ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی تصور کیے جاتے ہیں، تیزی سے امریکی میڈیا کی دنیا میں اپنی جڑیں مضبوط کر رہے ہیں۔ باپ بیٹا اب نہ صرف "ٹک ٹاک” میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں بلکہ ٹی وی چینلز، فلم اسٹوڈیوز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ملا کر ایک نئی میڈیا ایمپائر تشکیل دینے کے قریب ہیں۔
امریکہ اور چین کے درمیان ٹک ٹاک پر تنازعہ برسوں سے جاری ہے۔ بظاہر واشنگٹن اس ایپ کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے، مگر ماہرین کے مطابق اصل مسئلہ چین کے بڑھتے ہوئے نرم طاقت کے اثرات ہیں۔ امریکی حکومت طویل عرصے سے فیس بک، یوٹیوب اور دیگر مقامی پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی سطح پر بیانیہ کنٹرول کرتی آئی ہے، لیکن ٹک ٹاک کے عالمی عروج نے اس تسلط کو چیلنج کر دیا ہے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان ہونے والے عبوری معاہدے کے تحت ایک نیا امریکی ادارہ تشکیل دیا جائے گا، جس میں چینی کمپنی ByteDance کا حصہ ۲۰ فیصد سے کم ہوگا۔ باقی حصص امریکی کمپنیوں، مثلاً Oracle (جس کے مالک لیری ایلیسن ہیں)، Silver Lake اور Andreessen Horowitz کو دیے جائیں گے۔
یہی وہ مقام ہے جہاں ایلیسن خاندان کا کردار مرکزی بن جاتا ہے۔ لری ایلیسن کے ذریعے Oracle کو ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز میں حصہ ملے گا، جبکہ ڈیوڈ ایلیسن ہالی وڈ کی بڑی کمپنی Skydance کو Paramount کے ساتھ ضم کر کے CBS جیسے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق لری ایلیسن، جو کبھی ایلان مسک سے بھی زیادہ دولت مند قرار دیے گئے، طویل عرصے سے ٹرمپ کے مالی و سیاسی حامی ہیں۔ حالیہ رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو CBS نیٹ ورک پر مفت اشتہارات کی سہولت دی گی، جس سے ان کی 2025 کی مہم کو غیر معمولی فائدہ ہوا۔
دوسری جانب، ۴۲ سالہ ڈیوڈ ایلیسن، جو ہالی وڈ میں فلمی پروڈیوسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، اب میڈیا کی دنیا میں تیزی سے ابھر رہے ہیں۔ وہ وارنر برادرز ڈسکوری کو خریدنے کے لیے بھی تیاریاں کر رہے ہیں، جو HBO اور CNN جیسے معروف اداروں کے مالک ہیں۔ اگر یہ ڈیل مکمل ہو گئی تو ایلیسن خاندان امریکی میڈیا کا سب سے طاقتور خاندان بن جائے گا۔
امریکی سینیٹر ایڈورڈ مارکی کے مطابق، "ٹک ٹاک پر پابندی کی اصل وجہ قومی سلامتی نہیں بلکہ امریکی میڈیا میں طاقت کی ازسرِنو تقسیم ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو ایلیسن خاندان نہ صرف فلم، ٹی وی اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہوگا بلکہ امریکی عوامی رائے اور سیاسی بیانیے پر بھی گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
سائبر اسپیس کے انتظام کے لیے انگلینڈ میں ایک متنازعہ منصوبے بندی
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:برطانوی پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک متنازعہ منصوبے کی منظوری
ستمبر
نابلس پر صیہونی فوجیوں کا حملہ اور 2 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے نابلس کے مشرق میں واقع
مئی
ہم ملکی خدمت میں ناکام ہو جائیں تو نتائج کے ذمہ دار ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں
جولائی
قطر کے وزیر خارجہ نے عمران خان سے ملاقات کی
?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے قطر کے نائب وزیراعظم اور
ستمبر
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: آج صبح منگل کو نابلس کے پرانے علاقے میں
اگست
امریکہ کو چین سے شدید خطرہ:امریکی سفارت کار
?️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی نیول وار کالج کے سینئر رکن نے بحرالکاہل میں مشن
اکتوبر
سویڈن اور ڈنمارک میں نہ رکنے والی قرآن پاک کی بے حرمتی
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: سویڈن اور ڈنمارک دونوں ممالک میں انتہا پسند پولیس کے
اگست
بن سلمان نے سعودی عرب کو پولیس اسٹیٹ میں کیسے تبدیل کر دیا؟
?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں جبر میں اضافے پر زور دیتے ہوئے ایک
اگست