🗓️
سچ خبریں:عراقی فتح پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن نے ایک تقریر میں تاکید کی کہ عراقی سرزمین سے امریکی فوجیوں کا انخلا اس ملک میں داعش کی باقیات کی موجودگی کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔
سومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی اتحادفتح رکن جبار المعموری نے جمعرات کو اپنے ملک میں امریکی فوجی موجودگی کے بارے میں بات کی،رپورٹ کے مطابق الفتح اتحاد کے رکن نے اس حوالے سے کہاکہ امریکہ کے دعووں کے باوجود انھوں نے داعشی دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں کوئی مدد فراہم نہیں کی ہےلہذا عراق سے امریکی فوجوں کا انخلاء ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے اس ملک میں داعش کے دہشت گرد عناصر کی باقیات کا خاتمہ ہو سکتا ہےجبکہ عراقی عوام امریکیوں کی موجودگی کے بغیر داعش کی باقیات سے لڑ سکتی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اپنے ملک میں امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کیا تھا، الاعرجی نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں لکھاکہ آج ہم نے امریکی اتحاد کے ساتھ بات چیت کا آخری مرحلہ مکمل کر لیا ہے جو ہم نے گزشتہ سال شروع کیا تھالہذا اب ہم سرکاری طور پر امریکی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے اور عراق سے ان کے انخلاء کا اعلان کر سکتے ہیں۔
عراقی عہدیدار نے ٹویٹ کیاکہ بین الاقوامی اتحاد کے عراق کے ساتھ فوجی تربیت، مشاورت اور فوجی یونٹوں کو بااختیار بنانے کے تعلقات جاری رہیں گے۔
مشہور خبریں۔
پیرس کی سڑکوں پر کیا ہو رہا ہے؟
🗓️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: سکیورٹی اداروں کی طرف سے اعلان کردہ پابندیوں کے باوجود
جولائی
جولانی کو دمشق کے جنوب میں داخل ہونے کا حق نہیں: اسرائیل
🗓️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی خبروں اور تجزیاتی سائٹ داور کی رپورٹ
مارچ
عید الفطر کے بعد سعودی وزیر خارجہ کے دورہ شام کا امکان
🗓️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ
مارچ
مظلوم کی حمایت کرنے کی سزا
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں جاری جرائم کے دنیا
اکتوبر
مبینہ کرپشن ریفرنس: انکوائری رپورٹ فراہمی کیلئے پرویز الہیٰ و دیگر کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
🗓️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے نیب ریفرنس میں
مئی
یمنیوں کی سعودی عرب کی خطرناک دھمکی
🗓️ 23 مئی 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ممبر نے
مئی
قدس فورس کے نائب سربراہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال
🗓️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:سپاہ پاسدران کےشعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اپنی ذیلی
اپریل
فلسطینی پناہ گزینوں پر صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملے
🗓️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:غزہ پٹی پر صہیونی حکومت کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں
اکتوبر