?️
امریکا کی سمت اور پالیسیوں کے حوالے سے عوامی بداعتمادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے
ایک تازہ سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکا کی سمت اور پالیسیوں کے حوالے سے عوامی بداعتمادی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور یہ رجحان خاص طور پر ریپبلکن جماعت کے اندر بڑھتا جا رہا ہے۔
ایسوسیایٹڈ پریس اور نورک انسٹی ٹیوٹ کے سروے کے مطابق جون کے بعد سے اُن امریکیوں کی تعداد، جو کہتے ہیں کہ ملک غلط راستے پر چل رہا ہے، 62 فیصد سے بڑھ کر 75 فیصد ہو گئی ہے۔ حیران کن طور پر اس تبدیلی کا بڑا حصہ خود ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن میں سامنے آیا ہے۔ جون میں صرف 29 فیصد ریپبلکنز اس سوچ کے حامی تھے، لیکن اب یہ شرح 51 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
سروے سے پتا چلا کہ نوجوان ریپبلکنز (45 سال سے کم عمر) زیادہ بدبین ہیں اور ان میں سے 61 فیصد سمجھتے ہیں کہ امریکا غلط سمت میں بڑھ رہا ہے، جبکہ یہ شرح بڑی عمر کے ریپبلکنز میں 43 فیصد ہے۔ اسی طرح ریپبلکن خواتین (60 فیصد) مردوں (43 فیصد) کی نسبت زیادہ تشویش ظاہر کر رہی ہیں۔
کارکردگی کے حوالے سے عوامی رائے سخت منقسم ہے۔ ٹرمپ کو سرحدی سکیورٹی (55 فیصد) اور جرائم پر قابو پانے (46 فیصد) کے معاملات میں کچھ حمایت ملی ہے، لیکن معیشت، تجارت، صحت عامہ، خارجہ پالیسی اور فلسطین–اسرائیل تنازع جیسے مسائل میں صرف 40 فیصد لوگ اُن کے اقدامات کو درست سمجھتے ہیں۔ مجموعی طور پر صرف 39 فیصد امریکی ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ 60 فیصد ناخوش ہیں۔
سروے کے مطابق تقریباً 60 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ نے نئے محصولات لگانے، صدارتی اختیارات کے استعمال اور فوج یا فیڈرل فورسز کو شہروں میں تعینات کرنے میں حد سے زیادہ رویہ اپنایا۔ ڈیموکریٹس تقریباً متفق ہیں کہ ٹرمپ نے ہر معاملے میں حد پار کی ہے، جبکہ ریپبلکنز کی اکثریت ان اقدامات کی حمایت کرتی ہے، اگرچہ ایک چوتھائی نے گارڈ نیشنل کے استعمال کو حد سے زیادہ کہا اور ایک تہائی نے محصولات میں اضافے پر تحفظات ظاہر کیے۔
امریکی عوام صرف ٹرمپ ہی نہیں بلکہ بڑی جماعتوں سے بھی مطمئن نہیں ہیں۔ 54 فیصد نے ٹرمپ کے بارے میں منفی رائے دی، تقریباً اتنی ہی شرح (53 فیصد) نے ڈیموکریٹک پارٹی کو ناپسند کیا، اور 51 فیصد نے ریپبلکن پارٹی کے بارے میں بھی منفی تاثر ظاہر کیا۔
یہ سروے 11 تا 15 ستمبر 2025 کو 1,183 بالغ امریکیوں سے ٹیلی فونک انٹرویو کے ذریعے کیا گیا، جس میں ±3.8 فیصد کی خطائے امکان رکھی گئی۔
حالیہ دنوں میں یوگاو اور اکانومسٹ کے ایک دوسرے سروے نے بھی ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ظاہر کی ہے، جس کے مطابق صرف 39 فیصد لوگ اُن سے مطمئن ہیں جبکہ 57 فیصد ناخوش ہیں۔ اسی طرح سوموس وتانتے نامی گروپ کے ایک مطالعے نے لاطینی نژاد امریکیوں میں بھی ٹرمپ کی مقبولیت میں واضح کمی کی نشاندہی کی ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے راکٹ لانچرز اور ڈرون تل ابیب کے لئے ایک ڈراؤنا خواب
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے میزائلوں کا خوف صہیونیوں کا
فروری
اداکار شادی میں شریک ہونے کے کتنے پیسے لیتے ہیں؟
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اعتراف کیا ہے کہ اداکار
جولائی
عراق کا خطے کے معاملات میں مرکزی کردار
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: عراق میں عرب لیگ کا 34 واں اجلاس کامیابی سے
مئی
یہ جو مرضی کرلیں، 90 فیصد لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، عارف علوی
?️ 19 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ
ستمبر
یوکرین جنگ کا رخ بدل دینے والے تین ہتھیار
?️ 27 فروری 2023سچ خبریں:سی این این نیوز چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں یوکرین
فروری
فلاح الفیاض کی برطرفی کی تردید
?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی بدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری نے حشد شعبی
جنوری
وزیر اعظم نے ایک بار پھر افغانستان میں انسانی بحران سے خبردار کردیا
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے افغان عوام سے اظہار
نومبر
مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے
جولائی