?️
سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ذرائع نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے،رپورٹ کے مطابقمغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر وحشیانہ چھاپے مارے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ چھاپے مارنے کے بعد ان کے خلاف آنسو گیس اور پلاسٹک کی گولیوں کا استعمال کیا،یادرہے کہ اس سے قبل فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صہیونیوں کو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے دشمنانہ اقدامات میں شدت لانے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے وسط میں واقع شہر رام اللہ پر حملہ کیاجس کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونیوں نے اس وحشیانہ حملے میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا،باخبر ذرائع کے مطابق شیخ فلاح ندی اور سامی حسین نامی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دو ارکان نام صیہونیوں کے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔
جبکہ گذشتہ رات صیہونیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اپنے تازہ ترین جرم میں نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔
مشہور خبریں۔
نیٹو توسیع پسندی کے جنون میں مبتلا
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نیٹو کی جانب سے اپنے
جنوری
طالبان کا انگریزی الفاظ استعمال کرنے کے بارے میں حکم
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: طالبان کے رہنما نے افغانستان کے انتظامی ڈھانچے میں اپنے
جولائی
ماسک نہ پہنا تو ہماری حالت بھی بھارت جیسی ہوگی:عمران خان
?️ 6 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم
مئی
بائیڈن نے اسرائیل کو چھوڑ دیا ہے :ٹرمپ
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: 2024کے انتخابات کے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو
مارچ
ایف اے او نےکیا افغانستان کے لیے فوری امداد کا مطالبہ
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت ایف اے
مارچ
جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران خان کی حکومت گرانے کی دھمکی دی
?️ 3 دسمبر 2021لندن (سچ خبریں) جہانگیر ترین نے احتساب سے بچنے کے لیے عمران
دسمبر
فوج مداخلت نہیں کرے گی:آرمی چیف
?️ 23 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ
مارچ
دشمن میڈیا اور مزاحمتی محاذ کے خلاف نفسیاتی جنگ؛ طریقے اور نتائج
?️ 5 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ نگار نجاح محمد علی نے دشمن میڈیا
اپریل