?️
سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی تنظیم کے سربراہ نے ایک تقریر میں کہا کہ اس مزاحمتی گروپ کی فوج نے اربعین حسینی کی تقریب کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق عراقی الحشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فالح الفیاض نے اربعین حسینی کی تقریب میں شامل لاکھوں زائرین کو محفوظ بنانے میں اس مزاحمتی گروپ کی فوج کے کردار کے بارے میں بات کی۔
رپورٹ کے مطابق عراقی الحشد الشعبی کے سربراہ نے اس حوالے سے بیان کیاکہ حقیقت یہ ہے کہ الحشد الشعبی فورسز نے اربعین حسینی کی تقریب میں شرکت کرنے والے لاکھوں زائرین کو محفوظ بنانے میں نہایت ہی اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کربلا کے سکیورٹی کمانڈروں کے ساتھ ایک ملاقات میں اربعین حسینی کےزائرین کی حفاظت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ زائرین کی خدمت کرنا ایک بہت بڑا کام ہے۔
حال ہی میںکربلا آپریشن ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر علی الہاشمی نے اعلان کیا کہ اربعین حسینی تقریب کو محفوظ بنانے میں عراقی فوج ، پولیس ، الحشد الشعبی اور انٹیلی جنس سروسز کے ہزاروں فوجی شامل ہیں،دوسری جانب کربلا پولیس کمانڈر احمد الزوینی نے صوبہ کربلا میں سکیورٹی پلان شروع کرنے کا اعلان کیا، اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اربعین حسینی کے موقع پر کربلا میں اکٹھے ہونے والے لاکھوں زائرین نے انٹیلی جنس اور سکیورٹی اداروں کی کوششوں کے نتیجہ میں پر امن طور پر زیارت کی جو ایک بڑا کام تھا اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکی عہدیدار کا ضمیر بیدار ہوگیا پر عرب حکمرانوں کا نہیں
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے اسرائیل کے لیے
اکتوبر
مقتدیٰ صدر کا عراقی سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کا مطالبہ
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے ایک بیان شائع کرتے
اگست
روس کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرائن کی حمایت کرنے پر روس
فروری
ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، کاروباری مراکز کھولنےسے متعلق اہم فیصلہ
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
مئی
شہباز گل نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
اگست
حمیمہ ملک شادی کی بےبنیاد خبریں سن کر آپے سے باہر ہوگئیں
?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک سوشل میڈیا پر اپنی شادی
جنوری
دنیا کے ممالک اور عالمی اداروں سے ایران کی اپیل
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:ایران نے یوم النکبہ کی مناسبت سے ایک بیان جاری کرتے
مئی
نیتن یاہو اور ٹرمپ کے دعووں کے درمیان اسرائیلی عوام الجھن کا شکار
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: یدیعوت احارونوت کے تجزیہ کار رونن برگمین نے اعتراف کیا کہ
جون