?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر بچکانہ حرکت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی صحافی موریا اسراف نے تاکید کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صیہونی سفیر نے غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی تصویر اور ان کا فون نمبر دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ جنگ کو روکنا چاہتے ہیں تو اسے فون کریں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام کا ذمہ دار کون ہے؟
اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے سفیر کا یہ اقدام ایسے وقت میں ہوا ہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے عرب اسلامی قرارداد کی حمایت میں 153 ووٹوں سے منظوری دی ہے جس میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری طور پرجنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ عام شہریوں کا قتل عام اور بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ڈینس فرانسس نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے 70 فیصد متاثرین خواتین اور بچے ہیں۔
فرانسس نے کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ انسانی نظام کی غیر معمولی تباہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کتنے ہزار شہریوں کو قربان کیا جائے تو ہم کاروائی کریں گے؟ ان ہلاکتوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ ہمارے سامنے واحد بنیادی ترجیح عام شہریوں کی جانیں بچانا ہے۔
ڈینس فرانسس نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی پٹی میں تشدد بند ہونا چاہیے، اس لیے میں ان لوگوں میں شامل ہوں جو غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
درایں اثنا اسرائیلی بلنسن اسپتال کے حکام نے اعلان کیا کہ آج مزید 4 اسرائیلی فوجی جو غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں شدید زخمی ہوئے تھے، کو اس اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے چند گھنٹے قبل صہیونی بستی سیدروت کو راکٹ حملے سے نشانہ بنایا ،اس حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع علاقوں میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں۔
صہیونی آرمی ریڈیو نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کے قریب واقع سدیروت، اویویم اور نیرعام قصبوں کے ارد گرد صہیونی فوج کے دستوں اور فوجی ساز و سامان کو شدید راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کی کابینہ کے اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں کل 135 اسرائیلی قیدیوں میں سے 19 افراد مارے گئے ہیں،کہا جاتا ہے کہ یہ تمام قیدی صہیونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں مارے گئے۔
وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے سرنگ نیٹ ورک میں سمندری پانی کو پمپ کرنا شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی فلسیطنی شہریوں کا قتل عام کیوں کر رہے ہیں؟
امریکی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کی سرنگوں میں سمندری پانی ڈالنا اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کا حصہ ہے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، چیٹ بیک اپ کی حفاظت کا نیا طریقہ پیش
?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں: اسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنی چیٹ بیک
نومبر
رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحی کا اعلان کر دیا گیا
?️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں
جولائی
عراق میں داعش کو شدید جھٹکا
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ اس ملک
مارچ
’فیمنسٹ نہیں ہوں، چاہتی ہوں ہمیشہ عورتوں والا پروٹوکول ملے‘، سارہ خان کو تنقید کا سامنا
?️ 18 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سارہ خان کو خود کو فیمنسٹ ماننے
مئی
واٹس ایپ کا صارفین کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کیلئے اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان
?️ 5 اگست 2021نیو یارک ( سچ خبریں ) سوشل میڈیا اور موبائل میسجنگ کی
اگست
صیہونیوں کی مخالفت کے جرم میں انڈونیشیا ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم
?️ 30 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونیوں کی میزبانی سے انکار کی وجہ سے انڈونیشیا انڈر 20
مارچ
بلوچستان: ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں دھماکا، تین افراد جاں بحق
?️ 19 نومبر 2023بلوچستان: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل ہوشاب میں
نومبر
ٹرمپ اور نیتن یاہو مشترکہ پالیسیوں سے غزہ میں انسانیت کا قتل عام ہو رہا ہے
?️ 28 ستمبر 2025ٹرمپ اور نیتن یاہو مشترکہ پالیسیوں سے غزہ میں انسانیت کا قتل
ستمبر