?️
سچ خبریں:افغان خواتین کا ایک گروپ اس ملک کی صورت حال پر احتجاج کرنے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کرنے کے لیے کابل کی سڑکوں پر جمع ہوا۔
افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آج منگل کابل میں متعدد خواتین اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لیے ایک بار پھر افغان دارالحکومت کابل کی سڑکوں پر نظر آئیں، احتجاج کے دوران خواتین نے "ہم خواتین بیدار ہیں، ہمیں امتیازی سلوک سے نفرت ہے”، "ہم بھوکے لوگوں کی آواز ہیں”، "ہم قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں” وغیرہ جیسے نعرے لگائے ۔
احتجاج کرنے والی خواتین نے انسانی حقوق کی اقدار کے مطابق عوامی حکومت کے قیام کے حق میں بھی نعرے بھی لگائے، خواتین نے "کام، روٹی اور آزادی” کے نعرے لگائے اور امید ظاہر کی کہ ایک دن وہ افغانستان میں ایک خاتون صدر کو اقتدار سنبھالتے ہوئے دیکھیں گی۔
کچھ میڈیا اداروں نے کابل کے مختلف حصوں میں ہونے والی دیگر احتجاجی ریلیوں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاع دی، جس میں ایک خاتون زخمی ہوئی،تاہم طالبان نے ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا،یادرہے کہ جب سے طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا ہےاس ملک میں خواتین اپنے بنیادی حقوق بشمول کام کرنے، تعلیم اور انفرادی آزادیوں کا مطالبہ کرنے کے لیے بارہا سڑکوں پر نکل چکی ہیں، گزشتہ روزبھی کابل میں خواتین کارکنوں کے ایک گروپ نے ایک پریس کانفرنس میں طالبان کی طرف سے خواتین کے سفر کے طریقہ کے بارے میں دی جانے والی ہدایات کے خلاف احتجاج کیا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ
?️ 1 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے
اپریل
کیا مسلمانوں کے قبلہ اول کے اوپر سے خطرہ ٹل گیا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: 54 سال قبل 21 اگست 1969 کو ایک صیہونی انتہا
اگست
جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے
?️ 21 جولائی 2025جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ
جولائی
الجولانی کے گروہ کا خفیہ آپریشن؛قتل عام کے ثبوت مٹانے کی کوشش
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:مطلع ذرائع نے الجولانی سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک
اپریل
’9 مئی سے متعلق صرف 6 مقدمات میں 33 ملزمان کو فوجی حکام کے حوالے کیا گیا‘
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا
مئی
اسرائیل گرنےکی کگار پر
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بنجمن نیتن یاہو کی
مارچ
ٹرمپ کے خط پر ایران کا جواب
?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: المیادین ٹی وی نے تہران میں اپنے نامہ نگار کے حوالے
مارچ
فلسطین کو منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی ضرورت:اردنی بادشاہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:اردن کے بادشاہ نے ناروے کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے
اگست