?️
سچ خبریں:افغانستان میں نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر نے افغانستان کو غیر محفوظ بنانے کے واشنگٹن کے ارادے کا ذکر کیے بغیر اس ملک سے مبینہ طور پر غیر ملکی افواج کے ملک سے انخلا کے وقت طالبان کی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔
افغانستان میں نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر جنرل سکاٹ ملر نے اے بی سی نیوز کے ٹیلی ویژن چینل کو دیے جانے والے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ کو طالبان کے حالیہ اقدامات پر تشویش ہونا چاہئے،ملر نے کہا کہ ہمیں تشویش ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ طالبان کا اس ملک کے متعدد علاقوں پر قبضہ کرنے کی رفتار پریشان کن ہے جو جنگ کا ایک ظاہری پہلو ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی اس میں نفسیاتی اور اخلاقی پہلو بھی موجود ہیں تاہم اہمیں امید اور حوصلہ رکھنا بھی ضروری ہے ،
امریکی کمانڈر نے مزید کہا کہ اس وقت آپ اس ملک کے ایک سرےسے دوسرے سرے تک طالبان کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کررہے ہیں لیکن لوگوں کو ناامید نہیں ہونا چاہیےاور یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ انہیں پہلے سے طے شدہ نتیجہ دیا گیا ہے،اسکاٹ ملر نے پہلے بھی دعوی کیا تھاکہ افغانستان سے بین الاقوامی فوج کی واپسی کے خاتمے کے ساتھ اس ملک کا اتحاد ناکام ہونے پر یہاں کی عوام کو "بہت ہی مشکل دنوں” کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جنرل ملر نے نیوز کانفرنس کو بتایاکہ اس وقت افغانستان میں سلامتی کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے مزید کہاکہ اگر حالات اسی طرح جاری رہے تو یہاں خانہ جنگی کا بہت زیادہ امکان ہے اور جس کا تصور کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوجیوں کے مبینہ انخلا کا آغاز پورے ملک میں جھڑپوں میں اضافے کے ساتھ ہوا جس کو امریکی اپنی مسلسل موجودگی کا جواز پیش کرنے کے بہانے کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں، واشنگٹن کے مطابق بقیہ امریکی فوج 11 ستمبر 2021 تک مکمل طور پر افغانستان سے نکل جائے گی۔
یادرہے کہ ملر کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ نے جان بوجھ کر افغانستان کو فوج کی واپسی اور ایران ، روس اور چین کے مشترکہ مفادات پر مبنی قدرت کی تقسیم کر کے افغانستان کو اسٹیٹلیس اور خانہ جنگی کی طرف راغب کرنے کے لئے حکمت عملی اپنائی ہے،امریکہ کی اپنی سازش میں کامیابی حاصل کرنے کا مطلب ان تینوں ممالک پر قابو پانا ہوگا جو واشنگٹن کی پالیسیوں کے مخالف ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوم استحصالِ کشمیر، دنیا بھر میں بھارتی نام نہاد جمہوریت کا بے نقاب چہرہ
?️ 5 اگست 2021(سچ خبریں) آج ملک بھر میں ریاستی سطح پر یوم استحصالِ کشمیر
اگست
موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دیگا: شاہد خاقان
?️ 25 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ
جنوری
بیجنگ اور واشنگٹن تعلقات کو سنگین مسائل کا سامنا
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ بیجنگ اور
دسمبر
ترکی شنگھائی سے کیا چاہتا ہے؟
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (AKP) کے
ستمبر
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل
پشاور میں ڈاکووں نے وزیر کے بھائی کو لوٹ لیا
?️ 17 اکتوبر 2021پشاور (سچ خبرین) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈاکوؤں نے
اکتوبر
رانا ثناءاللہ کی سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت
?️ 12 اکتوبر 2025فیصل آباد (سچ خبریں) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے پاکستان
اکتوبر
قید میں رہ کر میدان سیاست کا ہیرو
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم
اگست