?️
سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جہاں مظاہرین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا۔
افغان خبر رساں ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مظاہرین نے امریکی ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے، کابل کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کے دوران مردہ باد امریکہ اور مردہ باد غاصب کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے امریکہ کے پرچم کو پاؤں تلے روندا اور پھر اسے آگ لگا دی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان حقیقت سے عاری ہے اور ان کا القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواهری کو نشانہ بنانے سے متعلق بیان ایک دعوے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے جبکہ اب تک امریکہ نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے اور ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعہ بھی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ اس کی کوئی ضرورت نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اتوار کے روز امریکی صدر جوبایڈن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کابل کے علاقے وزیر اکبر خان میں ان کے براہ راست حکم سے ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس میں القاعدہ کا سرغنہ ایمن الظواهری ہلاک ہو گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد عالمی امن کو بڑھائے گی؛ ٹرمپ کا دعویٰ
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی
نومبر
ٹرمپ کے خلاف بغاوت کا دعویٰ سنگین
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکہ کے اٹارنی جنرل پم بانڈی نے ایک وفاقی پراسیکیوٹر
اگست
جسٹس منصور علی شاہ کا ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت پر زور
?️ 7 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس
دسمبر
رمضان، پاکستانی مسلمانوں کے رسم و رواج میں
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے مسلمان عوام دیگر اسلامی اقوام کے ساتھ اس
مارچ
پاکستان نے نیلم ۔ جہلم پروجیکٹ سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
?️ 16 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے اس بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار
ستمبر
پی ٹی آئی کے محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں کامیاب
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محسن لغاری
فروری
پاکستان نے اب تک طالبان کو تسلیم نہیں کیا ہے
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر
اگست
افغانستان پر قبضے کے خاتمے پر یمن کا رد عمل
?️ 31 اگست 2021سچ خبریں:یمنی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے افغانستان پر قبضے کے
اگست