سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر ریپبلکن رکن نے افغانستان سے امریکہ کے رسوا کن انخلاء کے سلسلہ میں باضابطہ طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کال نے اس ملک کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کو ایک خط میں افغانستان سے ذلت آمیز انخلاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے،میک کال جو اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سینئر رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اب تک اس معاملے پر دستاویزات دینے سے انکار کیا ہے،لیکن اب کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے سرکاری طور پر معلومات کی درخواست کی ہے۔
ہل نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس کے نمائندے نے یہ بھی بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اس کمیٹی کی نگرانی کی درخواستوں کو بارہا مسترد کیا ہے اور افغانستان سے انخلاء سے متعلق معلومات کو چھپانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،یاد رہے کہ اکتوبر میں میک کال نے امریکی محکمہ خارجہ سے کہا تھا کہ وہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق ریکارڈ کو محفوظ رکھے اس لیے کہ وہ افراتفری کے ساتھ اس ملک سے امریکی انخلاء، طالبان کے کابل پر فوری قبضے اور ایک دہشت گردانہ حملے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تحقیقات کریں گے۔