🗓️
سچ خبریں:افغان فوج کے اس ملک کے مختلف حصوں میں آپریشن کے نتیجے میں 110 طالبان اراکین ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کےطلوع چینل کی رپورٹ کے مطابق افغان آرمی اسپیشل آپریشنز ڈویژن کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کے 110 ارکان ہلاک اور 81 دیگر زخمی ہوئے، پیر کو جاری کردہ افغان فوج کے خصوصی آپریشن ڈویژن کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد غزنی ، ننگرہار ، زابل ، ہرات ، قندوز ، بغلان اور قندھار صوبوں میں ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران ایک بڑی تعداد میں، طالبان کےاسلحہ اور گولہ بارود کو تباہ کردیا گیا اور ان کی 90 موٹرسائیکلیں بھی فوج نے اپنے قبضے میں لے لیں،واضح رہے کہ افغانستان کے مختلف حصوں میں جھڑپوں کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب دونوں فریق ترکی کے امن سربراہی اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں جس میں سے ہر ایک افغانستان کے سیاسی مستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کر رہا ہے۔
اس سلسلے میں روئٹرز نیوز ایجنسی کو فراہم کردہ دستاویز کے مطابق افغان صدر اشرف غنی آئندہ ترک سربراہ اجلاس میں امن روڈ میپ کے طور پر تین مرحلے کے منصوبے کی تجویز کریں گے، دستاویز کے مطابق اشرف غنی کوشش کررہے ہیں کہ افغانستان میں انتخابات سے قبل وہ طالبان کے ساتھ معاہدہ کرلیں تاکہ مستقل جنگ بندی حاصل ہوسکے۔
مشہور خبریں۔
بھارت نے فیٹف فورم کو سیاسی کرنے کی کوشش کی ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 27 جون 2021ملتان (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت
جون
کورونا سے مزید 102 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 12 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر
اگست
یوکرین کے پاس جوہری ہتھیار ہیں: جنرل پولش
🗓️ 9 فروری 2023سچ خبریں: پولینڈ کی زمینی فوج کے سابق کمانڈر جنرل والدیمار اسکرزیبچک
فروری
عدالت سے ’کلین چٹ‘ ملنے کے بعد نواز شریف انتخابات میں حصہ لیں گے
🗓️ 10 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد
نومبر
مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کا شدید احتجاج، اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے سینکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے
🗓️ 8 مئی 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) فلسطینیوں کی جانب سے یہودی انتہاپسندوں کی
مئی
گلوکار علی نور کو معصوم قرار دینے پر ماہا علی کاظمی میزبان احمد بٹ پر برہم
🗓️ 8 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکارہ ماہا علی کاظمی نے حال ہی
مارچ
ہم نے بغاوت نہیں کی،اقتدار پر قبضہ ضروری تھا: میانمار کی فوج
🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کی فوج کے ترجمان نے فوجی بغاوت کی تردید کی
فروری
آل سعود کی سعودی جیلوں کی خوفناک صورتحال پر پردہ ڈالنے کی کوشش
🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:ایک سعودی سماجی کارکن نے آل سعود کی طرف سے سعودی
جنوری