?️
سچ خبریں:طالبان نے افغانستان میں ملکی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔
النشرہ ڈیٹا بیس کی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت اقتصادیات نے منظور شدہ ڈریس کوڈ کی عدم تعمیل کی شکایات موصول ہونے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی غیر سرکاری کمپنیوں میں افغان خواتین کی ملازمت پر پابندی کا اعلان کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سرگرم غیر سرکاری تنظیموں کے لیے لائسنس جاری کرنے کی ذمہ دار طالبان حکومت کی وزارت اقتصادیات نے ایک خط میں اعلان کیا کہ ملکی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں میں اسلامی حجاب اور خواتین کی سرگرمیوں سے متعلق دیگر قوانین پر عمل نہ کرنے کی سنگین شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ان تنظیموں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی عائد کیے جانے کا حکم غیر سرکاری تنظیموں کو پہنچا دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، طالبان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اگلے نوٹس تک افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین پر یونیورسٹی کی تعلیم پر پابندی ہے، طالبان حکومت کی وزارت اعلیٰ تعلیم کے ترجمان حافظ ضیاء اللہ ہاشمی نے اعلان کیا کہ وزارت اعلیٰ تعلیم نے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو ایک نوٹیفکیشن بھیج دیا ہے جس میں خواتین کی یونیورسٹی کی تعلیم پر اگلے نوٹس تک پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نےافغان یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کی مزید تعلیم کی معطلی کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کا پڑوسی ہونے کے ناطے اس ملک میں امن، استحکام اور ترقی میں دلچسپی رکھتا ہے، ہمیں افغانستان میں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی خبر سن کر افسوس ہوا ہے ۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید رسول موسوی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا کہ ہم نے افغان سفارت خانے کے سربراہ کو دعوت دے کر افغان یونیورسٹیوں میں طالبات کی تعلیم کی معطلی کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ان مسائل کے حل بشمول آن لائن اور ایران میں موجودہ انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے افغان لڑکیوں کی مختلف طریقوں سے تعلیم کا انتظام کرنے میں مدد کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
درایں اثنا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی اپنے بیان میں طالبات کی طالبات کی تعلیم پر پابندی کو افغانستان کے مستقبل کے لیے تباہ کن قرار دیا نیز امریکہ نے طالبان کی جانب سے خواتین کو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پر اگلے نوٹس تک پابندی لگانے کے اقدام پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہوں میں داخلہ ممنوع!
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں نے مقامی فلسطینی باشندوں
جون
مغربی کنارے پر صیہونیوں کا حملہ ؛ 6 فلسطینی گرفتار
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنی
نومبر
تاجر رہنماؤں کی معاشی صورتحال میں ناکامی پر حکومت پر تنقید
?️ 22 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)بزنس مین گروپ کی اعلیٰ قیادت نے معاشی صورتحال
جولائی
ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار کو نہیں ہٹائیں گے: شمالی کوریا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے شمالی
ستمبر
پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں
?️ 15 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن
نومبر
تل ابیب بڑے پیمانے پر جنگ میں داخل ہونے کے لیے تیار نہیں
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا کہ
اگست
یوکرین کو روس میں گہرائی میں حملہ کرنے کی اجازت ہے: برل
?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: برل نے آج منگل کی صبح کہا کہ یوکرین کو
نومبر
امریکہ کی جانب سے یوکرین کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا
جون