افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر

تعلیمی

🗓️

سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے سروے کے مطابق افغانستان کا تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔

سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے اپنے تازہ ترین جائزے میں افغانستان کے تعلیمی نظام کو دنیا میں تباہی کے خطرے کے انڈکس میں سرفہرست رکھا ہے،اس تنظیم کی تحقیق کے مطابق تباہی کے لحاظ سے افغانستان کا تعلیمی نظام گزشتہ سال چوتھے نمبر پر تھا لیکن اس سال پہلے نمبر پر ہے۔

اس جائزے میں افغانستان کے بعد سوڈان، صومالیہ اور مالی تین ایسے ممالک ہیں جو دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں،کورونا، جنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر اس ادارے کے نئے تجزیے کے مطابق ان چار ممالک میں 49 ملین بچوں کا تعلیمی عمل شدید خطرے میں ہے،یہ لگاتار دوسرا سال ہے جب سیو دی چلڈرن نے 182 ممالک کی ان کے تعلیمی نظام کی کمزوری کی بنیاد پر درجہ بندی کی ہے۔

اس فہرست میں کولمبیا میں سب سے بڑی مثبت تبدیلی آئی ہے کیونکہ اس ملک کے تعلیمی نظام کو لاحق خطرات کی سطح ہائی رسک سے کم ہو کر درمیانے درجے کے خطرے کی طرف آ گئی ہے۔

افغانستان کا تعلیمی نظام تباہی کے حوالے سے سیو دی چلڈرن انٹرنیشنل آرگنائزیشن کی فہرست میں پہلے بمبر پر ہے اس لیے کہ افغانستان میں طالبان کے دوبارہ قبضے کے بعد سے اسکول اور یونیورسٹیاں چھٹی جماعت سے اوپر کی طالبات کے لیے بند ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے خطرہ قرار دیتے ہوئے اہم قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

🗓️ 25 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ نے چین کو دنیا کی سلامتی کے لیئے

سالوں کے بعد شام کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی

🗓️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد آج صبح قاہرہ پہنچے اور

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

🗓️ 12 نومبر 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ

افغانستان میں روزانہ 20 ملین لوگ بھوکے سوتے ہیں: ورلڈ فوڈ پروگرام

🗓️ 15 مئی 2023سچ خبریں:افغانستان میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر Hsiao Wei Li نے

درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر

🗓️ 15 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ درفشاں

نیشنل کانفرنس کی انتظامیہ جموں وکشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے: کل جماعتی متحدہ مورچہ

🗓️ 1 فروری 2025جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف

ٹرمپ نے 10 ستمبر کو ہیرس سے مناظرہ کرنے سے انکار کیا

🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں رواں برس 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے