اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے ایک

اسرائیلی فوج کا شکست کا اعتراف

?️

اسرائیلی ماہر کا اعتراف،حالیہ کاروائی صہیونی فوج کی بدترین شکستوں میں سے ایک

ایک معروف صہیونی ماہر اور اقتصادی تجزیہ کار ایال اوفر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی حالیہ عسکری کارروائی  صہیونی تاریخ کی سب سے ناکام اور بدترین فوجی مہمات میں سے ایک ثابت ہوئی ہے۔

اسرائیلی اخبار معاریو کے مطابق ایال اوفر نے نہ صرف اس آپریشن کو ایک مکمل فوجی ناکامی قرار دیا، بلکہ موجودہ اسرائیلی کابینہ کی عسکری حکمت عملی اور سیاسی پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میڈیا میں حماس کی جنگی کامیابیوں کی خبریں عام ہوتی جا رہی ہیں، اور افسوسناک امر یہ ہے کہ بعد میں یہی خبریں اسرائیلی رپورٹوں سے بھی تصدیق شدہ نکلتی ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی عوام اب فوجیوں کی ہلاکت کو معمول سمجھنے لگے ہیں، اور سیاستدان ان قربانیوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

قبل ازیں عرب تجزیہ کار احمد عبدالرحمن نے کہا تھا کہ یہ آپریشن اسرائیلی فوج کی برتری کو ظاہر کرنے کے لیے کیا گیا، لیکن عملی طور پر یہ ایک "مہلک جال” ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ: میدان جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کا خوفزدہ ہو کر فرار ہونا اور قیادت کی خود اعتمادی کا فقدان، اسرائیلی فوجی نظام کے اندرونی انتشار کا ثبوت ہے۔

اسرائیلی فوج نے حال ہی میں اعتراف کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک اس کے 894 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ، 45 صہیونی فوجیوں نے جنگی دباؤ اور ذہنی بیماریوں کے باعث خودکشی کی ہے۔

فوج نفسیاتی مسائل سے دوچار ریزرو فوجیوں کو دوبارہ میدان جنگ میں بھیج رہی ہے، کیونکہ نئے بھرتی ہونے والے دستوں کی شدید کمی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میں نفسیاتی بحران، حکمت عملی کی ناکامی، اور سیاسی قیادت کی نااہلی نے اس جنگ کو ایک خود ساختہ دلدل بنا دیا ہے۔

آپریشن ارابہ‌های گدعون نہ صرف عسکری لحاظ سے ایک ناکامی ہے، بلکہ یہ اسرائیلی عوام کے اعتماد، فوج کے مورال اور حکومت کی ساکھ کو بھی شدید نقصان پہنچا چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا نواں دور تاخیر کا شکار

?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے

یورپی ممالک روسی تیل پر کیوں منحصر ہیں؟

?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: سی ایس ڈی سینٹر فار ڈیموکریسی اسٹڈیز کی ویب سائٹ

اسرائیلی سیوریج میں اس بار نامعلوم تکنیکی نقائص

?️ 29 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت صحت کی رپورٹ میں حکومت کے سیوریج سسٹم

عوام نے سنی اتحاد کونسل نہیں پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، جسٹس جمال مندوخیل

?️ 3 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے قرار دیا

ایپسٹین فائلوں کی رہائی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ دباؤ میں ہے

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا محکمہ انصاف جیفری ایپسٹین کیس

فوج مخالف مہمات پر ’نظر رکھنے کیلئے‘ ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت، فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہمات پر نظر

فرانس میں نئے سیاسی بحران کے دباؤ میں میکرون

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک سال میں تیسرے فرانسیسی وزیر اعظم سیبسٹین لی کورنیو

غیرملکی امریکی امداد 90 دن کے لیے معطل؛ٹرمپ کا حکم

?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے