?️
سچ خبریں:یوکرائن کی پارلیمنٹ کے رکن نے ایک اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے پر فخر ہے اور وہ اس وقت یوکرائنی پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
یوکرائنی پارلیمنٹ کے رکن الیگزینڈر کونیتسکی نے صیہونی ٹیلی ویژن چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے اپنی پناگاہ کا ذکر کیا اور کہا کہ اسرائیل میں ہر کوئی میزائلوں اور پناہ گاہوں سے واقف ہے، میں اسرائیل میں رہ چکا ہوں اور ان چیزوں کو اچھی طرح جانتا ہوں۔
عبرانی زبان کے چینل کی ویب سائٹ کے مطابق، الیگزینڈر کونیتسکی نے (مقبوضہ فلسطین) ہجرت کرنے کے بعد اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دیں اور پھر یوکرائن واپس آئے اور اس ملک کی پارلیمنٹ ممبر کے طور پر منتخب ہوئے۔
دوسری جانب صیہونی اخبار Yedioth Ahronoth نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی رضاکاروں کی ایک فوجی یونٹ یوکرائن کی فوج کے ڈھانچے میں لڑ رہی ہے،عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گولانی جیسی خصوصی یونٹوں میں شامل متعدد صیہونی فوجی اس وقت یوکرائن روس جنگی محاذ کے اگلے مورچوں پر روسی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں۔
اخبارنے مزید کہاکہ آج یوکرائن کی خصوصی افواج میں اسرائیلی فوجیوں کی ایک قابل ذکر تعداد روسی فوج سے لڑ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
پروپیگنڈے اور توہین آمیز تنقید کے باوجود ادارہ غیرسیاسی رہنے کے عزم پر ثابت قدم رہے گا، آرمی چیف
?️ 28 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا
نومبر
رفح میں شاباک کے معزول سربراہ کی آخری عرضی
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پبلک انفارمیشن سروس شباک
اپریل
یورپی یونین کا اخلاقی طور پر دیوالیہ
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے X سوشل نیٹ
اکتوبر
مسلم ممالک کو صہیونی ریاست کی مدد کے تمام راستے بند کرنے چاہئیں
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسلامی انقلاب کے ایران کے سپریم لیڈر نے امسال کے حج
جون
مغربی پٹی میں صہیونی بستیوں پر فائرنگ، تین ہلاک
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:عبری ذرائع کے مطابق مغربی پٹی کے شمال میں واقع صہیونی
جنوری
ننکانہ صاحب واقعہ میں پولیس نے 60 افراد کو گرفتار کرلیا
?️ 13 فروری 2023ننکانہ صاحب: (سچ خبریں) ننکانہ صاحب پولیس نے تھانے کے باہر ایک
فروری
صیہونیوں کے ہاتھوں خان یونس میں 45000 عمارتیں تباہ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں خان یونس کی شائع شدہ سیٹلائٹ
اپریل
ترکی سعودی تعلقات کی نئی لہر پر ایک نظر
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی وزیر دفاع کے دورہ آنکارا کو ترک میڈیا میں
جولائی