?️
سچ خبریں: قنیطرہ کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فوجیوں نے نئی نقل و حرکت شروع کر دی ہے۔
سانا نامی خبررساں ادارے کے نامہ نگار کے مطابق، دو اسرائیلی ٹینک اور دو فوجی گاڑیاں قنیطرہ صوبہ میں واقع "تل احمر” کے مغربی پہاڑی سلسلوں کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے وہاں اسرائیلی پرچم نصب کر گئیں۔
اس کے علاوہ، اسرائیلی فوج کا ایک اور گشتی دستہ، جس میں چھ فوجی گاڑیاں شامل تھیں، قنیطرہ صوبے کے جنوب میں واقع "بئر عجم”، "بریقہ” اور "زبیدہ” کے مشرقی اور مغربی دیہات کی طرف پیش قدمی کر گیا۔
اسی دوران، فوج کا ایک اور گشتی دستہ "عین الزیوان” گاؤں میں داخل ہوا اور "ابوقبیص” گاؤں کی طرف پیش قدمی کی۔
اسرائیلی گشتی دستوں نے گزشتہ روز بھی قنیطرہ میں واقع "الصمدانیہ شرقی”، "ام العظام” اور "بریقہ” کے شہروں اور دیہات کی طرف پیش قدمی کی تھی۔
قابل ذکر بات ہے کہ صیہونی حکومت نے شام کی سابق حکومت کے زوال کے بعد سے ہی ملک پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کر دیے ہیں، اور کچھ عرصہ قبل دروزی فرقے کی حمایت کے بہانے اس نے دمشق کے کچھ علاقوں کو بمباری کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
بشار الاسد کی حکومت کے زوال کے بعد سے، اسرائیلی فوج نے مقبوضہ گولان اور شام کے درمیان بنائی گئی حائل لکھی کو عبور کرتے ہوئے درعا اور قنیطرہ صوبوں میں گولان سے متصل علاقوں پر قبضہ جاری رکھا ہوا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
”یوم شہدائے کشمیر“ حریت کانفرنس کی کل مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال
?️ 12 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی
جولائی
ملئیشیا اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا خواہاں
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں: ملئیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے پیر کے روز
نومبر
امریکی ڈاکٹروں کی نظر میں فلسطینی بچوں کے خلاف صیہونی جرائم
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں رضاکارانہ خدمات انجام دے کر واپس آنے والے
اکتوبر
لبنان کا صیہونیوں کو سخت انتباہ
?️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ اگرچہ لبنان
مارچ
86ویں یوم پاکستان پر عسکری قیادت کا خصوصی پیغام، قوم کو مبارک باد
?️ 23 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) مسلح افواج کے سربراہان نے 86ویں یوم پاکستان پر
مارچ
سعودی عرب نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: نیوز میڈیا کے مطابق، سعودی عرب نے اپنی سرزمین پر
مارچ
شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے
?️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ
مارچ
کیا فرانس براہ راست یوکرین جنگ میں داخل ہو گا؟
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: فرانس کے صدر کا کہنا ہے کہ ان کا ملک
مئی