اسرائیلی خاندانی ڈھانچے میں تبدیلی

اسرائیلی

?️

سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق، عبرانی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیل میں خاندانی اقدار کے معیارات نمایاں طور پر تبدیل ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، 1990 کی دہائی سے اب تک غیر شادی کے بچوں کی پیدائش میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جبکہ خواتین میں بچے پیدا کرنے کی عمر بھی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی معاشرے کو اب نئے قسم کے خاندانی ماڈلز کو قبول کرنا پڑ رہا ہے۔
عبرانی میڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر شادی کے بچوں کی شرح 1990 میں 1.6 فیصد تھی، جو 2023 میں بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی، یعنی اس میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایک اسرائیلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی تحقیق کے مطابق، سالانہ غیر شادی کے بچوں کی تعداد 1,038 سے بڑھ کر 9,533 ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قدامت پسند اسرائیلی معاشرہ گہرے سماجی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ غیر شادی کے بچوں کی پرورش اب نہ صرف سیکولر خواتین، بلکہ سابق سوویت یونین اور لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والی روایتی مہاجر خواتین میں بھی مقبول ہو رہی ہے۔ تحقیق کے مطابق، اسرائیل میں خاندان کی تعریف ہی بدل رہی ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ غیر شادی کے بچوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ، پہلی شادی کی اوسط عمر خواتین میں 1990 کے 23.2 سال سے بڑھ کر 2022 میں 25.1 سال اور مردوں میں 26.3 سال سے 27.3 سال ہو گئی ہے۔ اسی دوران، خواتین کی پہلی زچگی کی اوسط عمر 27.7 سال تک پہنچ گئی ہے۔
تحقیق کے ایک اور اہم انکشاف کے مطابق، صیہونی برادری میں شرح پیدائش میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ شادی اور خاندانی نظام کی روایتی اہمیت بھی کم ہو رہی ہے۔ اسرائیل میں بہت سے جوڑے اب بغیر شادی کے ایک ساتھ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

تقریباً 11 ہزار اسرائیلی اپنے گھروں سے فرار 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کے بعد تقریباً

گوگل میٹ میں نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا

?️ 11 جولائی 2021نیویارک(سچ خبریں)عام صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے گوگل نے

کیا صیہونی عبرانی عیدیں سکون سے منا سکیں گے؟

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی عبرانی عیدیں صیہونی مخالف مزاحمتی کاروائیوں کے خوف کے

انسان کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ تیار کر لیا گیا

?️ 17 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) انسانوں کی ہوبہو نقل اتارنے والا روبوٹ تیار کر لیا

یوم علی پر سخت سیکیورٹی انتطامات، ملیر سے نکلنے والا جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر

?️ 22 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ

پاکستان نے مودی کا تنازع کشمیر کو ’حل‘ کرنے کا دعویٰ سختی سے مسترد کردیا

?️ 11 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے گجرات میں ایک عوامی ریلی کے دوران

اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملے

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے بدھ کے روز 20

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ

?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے