?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر غاصب صیہونی ٹولے کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ہر قسم کی ممکنہ حماقت کی صورت میں اس کا جواب تباہ کن ہوگا۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے خودساختہ صیہونی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ہر قسم کی جارحیت سے باز رہے،اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے سربراہوں کے نام اپنے ایک مراسلے میں مجید تخت روانچی نے صہیونی حکومت کو اس کے جارحانہ عزائم کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے کسی قسم کی حماقت کی تو ایران اپنا بھرپور طریقے سے دفاع کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
مجید تخت روانچی نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ یہ بات بالکل واضح ہے کہ صیہونی حکومت کو اپنے غلط اور بے لگام اقدامات کے نتايج بھگتنے کے لئے تیار رہنا چاہیے،اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے اپنے اس مراسلے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن وامان کی برقرار کرنے کے ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے صیہونی حکومت کی جنگ افروزی اور عدم استحکام پر مبنی اقدامات کا مقابلہ کرے اور اسے علاقے کی سلامتی کے منافی خطرناک منصوبوں سے باز رکھے۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کی میزبانی انسانی حقوق کی خلاف ورزی:فرانسیسی میڈیا
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملات
جولائی
اسرائیلی قبضے کے جرائم کی مذمت میں بحرینیوں کے مظاہرے
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:جمعہ کے روز بحرینیوں نے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی
مئی
ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے: پاکستانی وزیر ثقافت
?️ 3 دسمبر 2025 ایرانی سنیما، دنیا کی معروف سنیما انڈسٹریز میں سے ایک ہے:
دسمبر
ایران اور افغانستان بھائی چارے کے خلاف مغربی میڈیا کی نفسیاتی جنگ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:مغربی میڈیا نے ایران اور افغانستان کے شہریوں کے درمیان تناؤ
اگست
ایرانی صدر کی شہادت پر متعدد ممالک کے حکام کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور بعض اعلیٰ
مئی
’یومِ تقدیس قرآن‘ پر وزیراعظم کی قوم سے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے قرآن پاک
جولائی
پاکستان میں عام سوگ
?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے ایران کے صدر اور ان کے
مئی
برطانیہ فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے یوکرین کو 1.7 بلین پاؤنڈ کی امداد فراہم کرے گا
?️ 11 جون 2025سچ خبریں: یوکرائنی وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ لندن روسی حملوں
جون