?️
سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی ہماری سلامتی ہے کیونکہ ہمارے اسرائیل کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے فلسطینیوں کے حقوق کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے عام فلسطینی شہریوں کے خلاف غاصب صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی حمایت کی ہے،نینسی پیلوسی نے بے گناہ فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر کہا ہے کہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بہت گہرے تعلقات ہیں اور اسرائیل کی سلامتی امریکہ کی سلامتی شمار ہوتی ہے۔
نینسی پیلوسی کے برخلاف ایوان نمائندگان کے بہت سے ارکان نے فلسطینی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کی مذمت کی ہے،درایں اثنا امریکی ایوان نمائندگان کی رکن آیانا پرسلے (Ayanna Pressley) نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ہرگز خاموش نہیں رہ سکتیں کہ امریکی عوام کے ٹیکس سے حاصلہ رقوم سے اسرائیل کا بجٹ مختص کیا جائے اور یہ بجٹ فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم اور انہیں بے گھر کرنے کے لیے استعمال ہو۔
آیانا پرسلے نے کھل کر کہا کہ سوال یہ ہے کہ امریکی بجٹ کو انصاف، امن اور تعمیر نو پر خرچ ہونا چاہیے یا ٹیکس دھندگان کے ڈالر سرکوبی اور نسل پرستی کے لیے استعال ہونا چاہیں؟ امریکی ایوان نمائندگان کی ایک اور رکن کوری بش (Cori Bush) نے صیہونی حکومت کی مالی معاونت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ٹیکس دھندگان کا پیسہ، فوجی مقاصد اور غاصبانہ قبضے کے لیے خرچ نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ سیاہ فاموں کی زندگی کی جدو جہد اور فلسطین کی آزادی کی تحریک ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کے رکن مارک پوکن(Mark Pocan) نے فلسطینی علاقوں پر جاری حملوں اور حالیہ کشیدگی کو برسوں سے جاری تعصب اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کا نتیجہ قرار دیا اور اس معاملے کو نظرانداز کرنے کی دائمی امریکی پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کی،پوکن نے مزید کہا کہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سمیت مختلف شہروں سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، کم سن فلسطینی بچوں کی گرفتاری اور انہیں قیدی بنانا، انسانی زندگی کو تباہ کرنا اور نسلی بنیادوں پر لوگوں کی رفت و آمد کے لیے الگ الگ راستے بنانا، جنوبی افریقہ جیسا اپرتھائیڈ نہیں تو اور کیا ہے؟واضح رہے کہ دنیا کے بہت سے ملکوں اور ہیومن راٹس واچ سمیت بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی تنظیموں نے بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات اور پالیسیوں کو نسل پرستانہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا میڈیا پر اشتہارات دینے کا دفاع
?️ 6 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت
جون
پاکستان کے جے 10 نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) دو امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان
مئی
مسجد اقصیٰ کی اہمیت اور تاریخی تفصیلات
?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد اقصی ایک مقدس اور زمین پر اہم مقام کی حیثیت
اپریل
واشنگٹن اور پیرس کے درمیان کشیدگی؛ امریکی وفد نے سلامتی کونسل کا اجلاس چھوڑا
?️ 28 جولائی 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فرانس کے
جولائی
ایران امریکہ معاہدے کے بارے میں ایرانی قومی سلامتی کونسل کا بیان
?️ 15 جون 2026سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے شہید رہبر کی قیادت کی روشنی
جون
جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے
نومبر
اسرائیلی ٹی وی: حماس کا ردعمل مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبرین: اسرائیلی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جولائی
جرمن لوکوموٹیو یونین کی طویل ترین ہڑتال کا آغاز
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:جرمن ٹرین ڈرائیور یونین کی جانب سے اب تک کی سب
جنوری