اسرائیل کو انڈر 20 ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے:سینکڑوں انڈونیشین شہری

انڈونیشیا

?️

سچ خبریں:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشیی باشندوں نے ایک ریلی نکالی اور اپنے ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈر 20 ورلڈ کپ چیمپئن شپ میں صیہونی حکومت کی شرکت کو روکے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشی باشندوں نے ایک ریلی نکالی جس میں اپنے ملک کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انڈر 20 فٹ بال ورلڈ کپ میں صیہونی حکومت کی شرکت کو روکے۔

جکارتہ کے مرکز میں مظاہرین نے فلسطین اور اپنے ملک کے جھنڈے اٹھائے ہوئے اللہ اکبر،اسرائیل کو 20 سال سے کم عمر کے ورلڈ کپ سے باہر کرؤ،کے نعرے لگائے، رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اعلان کیا کہ یہ احتجاجی مظاہرے فلسطینیوں کے خلاف برسوں سے جاری غاصبانہ جبر کے جواب میں ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا اپنے چھ اہم شہروں میں 20 مئی سے 11 جون تک انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، یہ ٹورنامنٹ 2021 میں ہونا تھا، لیکن کوویڈ 19 کی وجہ سے اس کا انعقاد نہیں ہو سکا،قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا کے صیہونی حکومت کے ساتھ سرکاری تعلقات نہیں ہیں اور یہ ملک فلسطین کے اہم حامیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے ،تاہم اس ملک کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت صیہونی حکومت کو ان مقابلوں میں شرکت سے نہیں روکیں گے۔

مشہور خبریں۔

مفتاح اسماعیل کا عمران خان کو بڑا چیلنج

?️ 5 مئی 2022کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بڑا چیلنج کرتے

ہم تباہ ہو رہے ہیں؛صیہونی وزیر اعظم کا اعتراف

?️ 8 جون 2022سچ خبریں:جوبائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے دورے کی منسوخی ان سیاسی مسائل

شامی فضائی دفاعی نظام کا دہشت گردوں کے ڈرون کا نشانہ

?️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں:شامی فضائی دفاعی نظام حمیمیم نے ادلب میں دہشت گرد گروہوں

فلسطینی تحریک آزادی کی پہلی خاتون کمانڈر کی موت

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی آزادی کی تحریک کی تاریخ کی پہلی خاتون فوجی

حزب اللہ کے ہاتھوں نشانہ بننے والے صہیونی اڈے کی کیا اہمیت ہے؟

?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں

3 پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں امریکی نوجوان کی وحشیانہ پٹائی

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:     ایک ایسے وقت میں جب امریکہ میں نسل پرستانہ

کہا جاتا ہے اسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 1 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن

کورونا: این سی او سی نے پابندیوں میں مزید توسیع کردی

?️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں ) ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے