سچ خبریں:جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFILکے ترجمان نے منگل کی رات کہا کہ اسرائیل ہر روز لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہے اور یہ مسئلہ اس ملک میں ہمارے اقدامات میں خلل ڈالتا ہے نیز کشیدگی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
جنوبی لبنان میں تعنیات اقوام متحدہ کی امن فوج UNIFILکے ترجمان آندرے ٹینیٹی نے کہا ہے کہ الغجر گاؤں میں صیہونی حکومت کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں جو اس حکومت کے قبضے میں ہے، UNIFIL فورسز کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو الغجر گاؤں کے شمالی علاقے سے نکل جانا چاہیے، انہوں نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے اختیارات اور اقدامات میں کسی قسم کی تبدیلی کے وجود سے بھی انکار کیا۔
لبنان میں تعینات UNIFIL کے ترجمان نے مزید کہا کہ 2006 سے ہم لبنانی فوج کے ساتھ مل کر فیلڈ کام کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا، ٹینٹی نے مزید کہا کہ ہم لبنانی فوج کی موجودگی کے بغیر بھی کچھ مشن انجام دیتے ہیں جو کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے اور 2006 سے موجود ہے۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے اپنی قرارداد 2591 میں پہلی بار UNIFIL سے کہا کہ وہ لبنانی مسلح افواج کی مدد کے لیے خوراک، ایندھن اور ادویات کے ساتھ ساتھ 6 ماہ کی مدت کے لیے لاجسٹک اسپورٹ جیسے عارضی اور خصوصی اقدامات انجام دے
مشہور خبریں۔
شام میں عہدوں کی تقسیم پر جولانی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف
جنوری
افغان اثاثوں کی امریکی قبضہ کے خلاف کابل میں احتجاج
ستمبر
عراقی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا اعلان عنقریب؛ 41 فیصد ووٹنگ
اکتوبر
امریکی سینیٹرز میں پاکستان سے متعلق مسودہ قانون پر خاموش نہیں بیٹھیں گے
اکتوبر
مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئی پی پیز کےساتھ معاہدوں میں ایک اور پیشرفت
دسمبر
اردغان کو ہٹانا آسان کیوں نہیں؟
جنوری
انٹرنیٹ کے مسائل کے باوجود میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ
جنوری
سعودی اتحاد کے انسانیت سوز جرائم نے 50 لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا
نومبر