?️
سچ خبریں:صیہونی حکومت میں سیاسی بحران کے بعد نفتالی بینیٹ نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت کا مستقبل خطرے میں ہے۔
صیہونی حکومت میں سیاسی کشیدگی اور بدامنی میں اضافے کے بعد اس غیر قانونی ریاست کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر فلسطینی عوام اور اس کے اتحادیوں کے خلاف صیہونی مظالم کو نظر انداز کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس وقت اتحاد چھوڑنا غلط ہے، ہمیں فلسطینی دہشت گردی کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اسے شکست دینا چاہیے کیونکہ اسرائیل کا مستقبل خطرے میں ہے۔
واضح رہے کہ مورٹیز پارٹی سے تعلق رکھنے والی کنیسٹ کی رکن غیداء زعبی نے گذشتہ جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی جھڑپوں اور الجزیرہ کی معروف صحافی شیرین ابوعاقلہ کی شہادت کے خلاف احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔
اتحادی حکومت سے غیداء زعبی کے استعفیٰ کے بعد، لیکوڈ پارٹی نے اعلان کیا کہ وہ نفتالی بینٹ لاپڈ (موجودہ وزیر خارجہ اور مستقبل کے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ) کی کابینہ پر عدم اعتماد کی تحریک اور تحلیل کرنے کا بل کنیسٹ میں پیش کرے گی تاکہ قبل از وقت انتخابات کروائے جاسکیں۔
اس حوالے سے صہیونی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی کابینہ کے خاتمے کے امکان کے باعث جوبائیڈن کا مقبوضہ علاقوں کا دورہ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی، سمری وفاقی حکومت کو ارسال
?️ 17 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)
اکتوبر
سعودی عرب میں 2021 میں سزائے موت کے قوانین میں شدت
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں انسانی حقوق کے سیاہ ریکارڈ پر زور دیتے
جنوری
مقبوضہ فلسطین کی جانب 500 سے زائد راکٹ داغے گئے
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ
اگست
امریکہ روس کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے:روسی نائب وزیر خارجہ
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن روس
نومبر
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ مارچ میں 5کشمیریوں کو شہید کیا
?️ 1 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اپریل
برطانیہ اور فرانس فلسطین کو تسلیم کرنے کی راہ پر گامزن ہیں
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے کے
مئی
نیا یوکرین امن منصوبہ جمعرات سے پہلے منظور نہیں ہو سکتا: جرمن چانسلر
?️ 24 نومبر 2025سچ خبریں: جرمن چانسلر اولاف شولتز نے اتوار کو کہا ہے کہ انہیں
نومبر
صیہونی نمائندے کا غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک ہونے سے انکار
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غزہ سے متعلق اجلاس
ستمبر