اس وقت شام کے ساتھ ترکی کی مفاہمت کا کیا مقصد ہے؟

مفاہمت

🗓️

سچ خبریں:    ترکی کی خارجہ پالیسی میں ایک سال پہلے سے اہم تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ کیونکہ جن ممالک کے ساتھ ترکی کے اختلافات ہیں ان کے ساتھ مفاہمت اس پالیسی کا غالب رنگ بن چکی ہے۔

الخلیج اخبار میں ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے ترکی کے امور کے ماہر محمد نورالدین نے ترکی کی خارجہ پالیسی میں تبدیلیوں، خاص طور پر شام کے حوالے سے ہونے والی تبدیلیوں پر گفتگو کی اور لکھا کہ ترک حکام نے اعلیٰ سطح پر، مذکورہ ممالک کےدورے کیے ہیں۔ اگرچہ ابھی تک اس کے ٹھوس نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔ خاص طور پر مصر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے۔

نورالدین کے مطابق ترکی اور شام کے تعلقات میں حال ہی میں ایک نئی اور حیران کن پیش رفت دیکھنے میں آئی جس کا اظہار ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو کے بیانات میں ہوا۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد سے بلغراد اجلاس کے موقع پر چند منٹوں کے لیے ملاقات کی اور ترکی حکومت اور شامی اپوزیشن کے درمیان سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس تجزیاتی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ ملاقات گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی لیکن اب اس کے انکشاف نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے اور مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ اہم سوال یہ ہے کہ کیا ترکی کی مفاہمتی پالیسیوں میں شام کی باری ہے؟ کیا اس میدان میں حوصلہ افزا عوامل ہیں؟ یا یہ صرف فریق مخالف کے ردعمل کو سمجھنے کی ایک کوشش یا تجربہ ہے؟ یا اس کا تعلق ترکی کے اندرونی حسابات سے ہے جیسا کہ صدارتی انتخاب؟

مشہور خبریں۔

اسرائیلی صدر: شن بیٹ چیف کو 7 اکتوبر کو بڑی ناکامی ہوئی تھی

🗓️ 3 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی صدر نے 7 اکتوبر کے واقعات کے بارے میں

شیخ زکزاکی پر ظلم انسانیت پر ظلم ہے:عیسائی پادری

🗓️ 14 فروری 2021سچ خبریں:نائیجیریا کے ایک اہم پادری جان جوزف نے نائجیریا کے تمام

شکست چند جہتی؛ صیہونی حکومت کی صورتحال کا کلیدی لفظ

🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی کئی مہینوں کی کوششیں

جنوبی افریقہ میں حالات شدید کشیدہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

🗓️ 14 جولائی 2021جنوبی افریقہ (سچ خبریں)  جنوبی افریقہ میں سابق صدر کے خلاف فیصلہ

پشاور ہائی کورٹ نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی

🗓️ 7 نومبر 2022پشاور:(سچی خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے

نیٹو کی رکنیت کے خواہاں ممالک کو دہشت گردوں کی سرپرستی نہیں کرنی چاہیے: آنکارا

🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  جمعرات کی صبح ترک وزیر خارجہ مولود چاووش‌اوغلو نے شمالی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری چیلنج نہیں کی جاسکتی، خواجہ آصف

🗓️ 23 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نگران وزیرعلیٰ پنجاب

امریکہ میں پھر سے بغاوت اور تشدد کا خوف؛ کانگریس پولیس ہائی الرٹ

🗓️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی دائیں بازو کے انتہاپسندگروہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے