?️
سچ خبریں:اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ کو 20 دیگر افراد کے ساتھ ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور بادشاہی کو ختم کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے ہفتے کی شام کو اطلاع دی کہ اردن کے حکام نے ملک کے استحکام کو خطرہ میں ڈالنے کے الزام میں اس ملک کے سابق ولی عہد شہزادہ کو20 کے قریب افراد کے ساتھ گرفتار کیا ، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک حسین کا سب سے بڑا بیٹا شہزادہ حمزہ بن حسین اور اس کی چوتھی بیوی ملکہ نور کو اردن کے شاہ اور اپنے سوتیلے بھائی شاہ عبداللہ کو معزول کرنے کی سازش کے الزام میں شاہی محل میں قید کردیا گیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ، یہ گرفتاریاں اس انکشاف کے بعد ہوئی ہیں جبکہ اردنی شاہی دربار کے عہدے دار قبائلی رہنماؤں اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ممبروں کے ساتھ شاہی خاندان کے کم از کم ایک فرد کی شراکت پر مبنی ایک پیچیدہ اور وسیع پیمانے پر سازش قرار دیتے ہیں،قابل ذکر ہے کہ شہزادہ حمزہ بن حسین چار سال تک ارد ن کے شاہی دربار میں ولی عہدی کے عہدے پر فائز رہے جس کے بعد یہ لقب موجودہ اردن کے بادشاہ کے بڑے بیٹے حسین کو دیا گیا۔
دیگر زیر حراست افراد میں اردن کے شاہی خاندان کے ایک رکن شریف حسن بن زیداور شاہ عبد اللہ کے قریبی ساتھی باسم عوض اللہ شامل ہیں جو کچھ عرصے تک اردن کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں،ادھر اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (پترا) نے اعلان کیا کہ تحقیقات جاری ہیں اور شہزادہ حمزہ بن حسین کی گرفتاری سے متعلق افواہیں درست نہیں ہیں اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایران فردو میں 60 فیصد تک یورینیم اضافہ کر رہا ہے: رائٹرز
?️ 3 فروری 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی
فروری
اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے:عطوان
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:عطوان نے اپنے نئے کالم میں مغربی کنارے میں پیش آنے
ستمبر
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پریانتھا کمارا قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
?️ 19 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سیالکوٹ
اپریل
ٹیکس افسران کو کاروباری احاطے میں تعینات کرنے کا فیصلہ، سروسز سیکٹر کی نگرانی کا اختیار
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے لیے
مئی
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو تحفے کیوں دیا ؟
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: یوں تو صیہونی حکومت نے شام کی خودمختاری کی خلاف
نومبر
تیونس کی جانب سے نیتن یاہو اور گیلنٹ کو گرفتار کرنے کے حکم کا خیر مقدم
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے گزشتہ روز صیہونیت مخالف مظاہرے کے
نومبر
کیا دنیا طالبان کی طرفداری کر رہی ہے؟
?️ 21 اپریل 2025سچ خبریں: حال ہی میں افغانستان کے حوالے سے بین الاقوامی پیش
اپریل
ایرانی حملے نے صیہونیوں کے لیے کیا ثابت کیا؟حماس کی زبانی
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے
اپریل