سچ خبریں:بحرین کے عوام نے اس ملک کے دار الحکومت منامہ اور دیگر شہروں میں بڑے مظاہرے کرکے صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف کے استقبال کی آل خلیفہ کی کوشش کی شدید مذمت کی۔
صوت المنامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینیوں نے ایک بار پھر منامہ اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے جن کے دوران آل خلیفہ کے صہیونی فوج کے استقبال کی مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق بحرینیوں نے آل خلیفہ حکام کی طرف سے اسرائیلی چیف آف اسٹاف ایویو کوخاوی کے استقبال کو فلسطینی کاز کے ساتھ غداری قرار دیا، بحرینیوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف نعرے لگائے اور تل ابیب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
یادرہے کہ صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایویو کوخائی نے جو منامہ میں ہیں، اپنے بحرینی ہم منصب زیاب بن صقر النعیمی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا،بحرینی اور صیہونی فریقوں نے دونوں فریقوں کے درمیان سکیورٹی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سفر کے دوران انہوں نے بحرین کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر بن حمد آل خلیفہ، اور سپریم ڈیفنس کونسل کے سکریٹری سے ملاقات کی،اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ کوخاوی کے دورے کا مقصد تل ابیب اور منامہ کے درمیان فوجی اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانا ہے،یادرہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے وزیرجنگ بینی گانٹز نے بھی بحرین کا سفر کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
رشاتودی کی سرگرمیوں پر پابندی روس میں بی بی سی پر پابندی کا سبببن سکتی ہے:لز ٹیریس
مارچ
مغربی پابندیاں رایگاں پیوٹن پہلے سے زیادہ مضبوط
جولائی
علاقائی ممالک کے ساتھ ایران کے بحری اتحاد پر امریکہ کی تشویش
جون
مقبوضہ جموں وکشمیر میں صحافی مشکل حالات میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے پر مجبور
نومبر
پی ٹی آئی دور کے سول سروس رولز منسوخ
مئی
ہم جنگیں شروع کرتے جائیں تم روکتے جاؤ؛ امریکی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ سے خطاب!
فروری
پاکستان اور چین کی دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے:بلاول بھٹو
مئی
گالانت اور نیتن یاہو دفتر کے سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ
نومبر